Maktaba Wahhabi

248 - 614
افطاری کی دعا والی حدیث کی استنادی حیثیت کیا ہے ؟ سوال۔ افطاری کی دعا (اَللّٰہُمَّ لَکَ صُمْتُ وَ عَلٰی رِزْقِکَ اَفْطَرْتُ) کی استنادی حیثیت کیا ہے ؟ بعض کتابچوں میں الفاظ ( وَ بِکَ اٰمَنْتُ وَ عَلَیْکَ تَوَکَّلْتُ بِمَا قَدَّمْتُ وَ اَخَّرْتُ) بھی لکھے ہوتے ہیں۔ کیا یہ کسی حدیث کی کتاب میں ہیں؟ اگر نہیں ہیں تو کیوں لکھے جاتے ہیں؟ (صبغت اللہ صابر بلوچ، کراچی) (1 فروری 2002ء) جواب۔اصلاً یہ روایت ’’سنن ابی داؤد‘‘ میں مرسل ہے لیکن شواہد کی بناء پر اس کو تقویت حاصل ہے۔[1] اور (وَ بِکَ اٰمَنْتُ…)الخ کے الفاظ بے اصل ہیں، جہالت اور لاعلمی کی بناء پر لوگ یہ لکھتے ہیں۔ ”الاعتصام‘‘ کے ایک فتوے پر نظر(از عبداللہ محمدی کھپرا: ) گزشتہ دنوں ہفت روزہ’’ الاعتصام‘‘ میں ایک فتویٰ شائع ہوا جس کا عنوان یہ تھا تحقیق روایت (اَللّٰہُمَّ لَکَ صُمْتُ وَ عَلٰی رِزْقِکَ اَفْطَرْتُ) فتوی یہ دیا گیا کہ دراصل یہ روایت ’’سنن ابی داؤد‘‘ میں مرسل ہے۔ لیکن شواہد کی بناء پر اس کو تقویت حاصل ہے۔ یہ بات ممکن ہے کہ اس فتوے کی بنیاد شیخ البانی رحمۃ اللہ علیہ کی تحقیق پر ہو ، کیونکہ شیخ البانی رحمۃ اللہ علیہ نے صاحب ’’مشکوٰۃ‘‘ کے اسی قول پر (رَوَاہُ اَبُودَاؤدَ مُرْسَلًا ) (ابوداؤد نے اس کو مرسل بیان کیا ہے) حاشیہ لگاتے ہوئے کہا ہے :(لٰکِنْ لَہُ شَوَاہِدٌ یَقْوَی بِہَا ) ”لیکن اس کے شواہد ہیں جو اس کو تقویت پہنچاتے ہیں۔‘‘ لیکن اس کے جو شاہد ہی سخت ضعیف ہیں اس وجہ سے اس کو تقویت نہیں ملتی۔ اب اس حدیث کی مفصل تخریج اور اس کے شواہد کی تفصیل ملاحظہ ہو۔ تاکہ آپ کو افطار کی اس دعا کا صحیح علم ہو۔ یہ روایت ’’سنن ابی داؤد‘‘(رقم الحدیث: 2358) مراسیل ابی داؤد(ص:108) کتاب الزہد(رقم نمبر:1410) ’’مسند ابن ابی شیبہ‘‘ (ج:3،ص100) اور ’’سنن بیہقی‘‘ (ج:4،ص:239) میں حصین بن عبدالرحمن کے واسطے سے معاذ بن زہرہ سے مروی ہے۔ یہ روایت مندرجہ ذیل علتوں کی وجہ سے ضعیف ہے۔‘‘ معاذ زھرہ: ان کو معاذ ابوزہرہ بھی کہا گیا ہے۔ تابعی ہیں، بعض نے ان کو صحابہ میں شمار کیا ہے مگر یہ وہم ہے ، دیکھئے’’تہذیب التہذیب‘‘ (ج:10،ص:172) اور’’تقریب التہذیب‘‘ (ج:2،ص:256) تنبیہ: ’’تقریب‘‘ کے ایک نسخے میں کتابت کی غلطی کی وجہ سے معاذ بن زہیرہ چھپ گیا ہے۔ دراصل معاذ بن زہرہ ہے اور تابعی ہے، اس وجہ سے ان کی روایت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بلا واسطہ مرسل کہلائے گی اور مرسل روایت
Flag Counter