Maktaba Wahhabi

257 - 614
روزے کی حالت میں بیوی کا بوسہ لینا اور شرمگاہ سے رطوبت خارج ہونا سوال۔ اگر کوئی آدمی روزے کی حالت میں اپنی بیوی کا بوسہ لے لے اور شدت ِ جذبات کی وجہ سے دورانِ گفتگو شرمگاہ سے رطوبت خارج ہو جائے تو کیا روزہ کی قضا دینی پڑے گی؟ (عبدالباسط ۔ نارنگ منڈی) (16 جون 2000ء) جواب۔ اہل علم کا صحیح ترین قول یہ ہے کہ مذی کے خارج ہونے سے روزہ نہیں ٹوٹتا۔ اس کا خروج چاہے بیوی کے بوسہ کی وجہ سے ہو ، یا دورانِ گفتگو شدتِ شہوت کی بناء پر ہر دو صورت میں روزہ نہیں ٹوٹتا۔ روزے کی حالت میں بیوی کے ساتھ لیٹنا اور انزال ہو جانے کی صورت میں کیاحکم ہے؟ سوال۔اگر کوئی روزے کی حالت میں بیوی کے ساتھ لیٹ گیا محض لیٹنے اور مَس ہونے کی وجہ سے انزال ہوگیا تو کیا روزہ ٹوٹنے کی اس صورت میں قضا کے ساتھ کفارہ بھی ادا کرنا پڑے گا یا صرف قضا ہے۔ (عبدالباسط ۔ نارنگ منڈی) (16 جون 2000ء) جواب۔ بحالت ِ روزہ بیوی کے ساتھ کھیل کود کی صورت میں اگر منی خارج ہو جائے تو روزہ ٹوٹ جائے گا اور اس کی قضا دینا ہوگی۔ بایں صورت کفارہ نہیں دینا پڑے گا۔ اس کی ادائیگی صرف مجامعت کی شکل میں ہے تاہم اگر بحالت ِ خواب احتلام ہو جائے یا غوروفکر کی وجہ سے منی خارج ہو جائے تو روزہ بھی نہیں ٹوٹے گا۔ روزہ کی حالت میں وظیفۂ زوجیت اور اس کاکفارہ سوال۔دونوں میاں بیوی روزہ سے ہوں اور خاوند اپنی بیوی پر واقع ہو جائے تو کفارہ کیا ہو گا؟ جواب۔ کفارہ ایک غلام آزاد کرنا ہے یہ نہ ہو تو دو ماہ کے پے در پے روزے رکھے جائیں۔ یہ بھی نہ ہو تو ساٹھ مسکینوں کو کھانا کھلا دیا جائے۔[1] کیا زخم پر دوائی لگانے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے سوال۔میرے پاؤں پر ریڑھے کا پہیہ چڑھ گیا تھا۔ میں نے روزے کی حالت میں زخم پر ٹنکچر لگایا۔ قریبی مولوی صاحب نے کہا کہ کوئی حرج نہیں۔ سنا ہے کہ روزے کی حالت میں ٹیکہ بھی نہیں لگوانا چاہیے۔ اس لیے دل میں وسوسہ پیدا ہوا کہ اس سے روزہ برقرار رہا یا نہیں؟ آپ کتاب و سنت کی روشنی میں رہنمائی فرمائیں۔ (سائل) (10مئی 2002ء) جواب۔ آپ کا روزہ درست ہے ،دوبارہ رکھنے کی ضرورت نہیں۔ سعودی عرب کے شیخ ابن عثیمین رحمۃ اللہ علیہ کا خیال ہے روزے کی حالت میں صرف غذائی ٹیکہ منع ہے جب کہ دوسرا جائزہے۔
Flag Counter