Maktaba Wahhabi

258 - 614
سحری کا کھانا شروع کرتے ہی اگر اذان ہوجائے تو …؟ سوال۔کھانا شروع ہی کیا تھا کہ اذانِ فجر سنائی دی۔ صرف ایک دو لقمے کھانے کی اجازت ہے یا ایسے وقت میں بھی پیٹ بھر کر کھانا کھا نے کی اجازت ہے؟ (والسلام عبد الحق، سنت نگر، لاہور) (16 نومبر 2007ء) جواب۔ روزہ رکھنے والا ایسے عذر کی صورت میں اپنی حاجت پوری کرسکتا ہے، حدیث میں ہے: (إِذَا سَمِعَ أَحَدُکُمُ النِّدَاء َ وَالْإِنَاء ُ عَلَی یَدِہِ، فَلَا یَضَعُہُ حَتَّی یَقْضِیَ حَاجَتَہُ مِنْہُ) [1] بواسیر کا علاج کرانے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟ سوال۔گیلے ہاتھ سے بواسیر کے مسح پر کانچ چڑھانے سے روزہ تو خراب نہ ہوگا؟ (ایک سائل ) (30اپریل 1999ء) جواب۔ اس فعل سے روزہ میں کمی واقع نہیں ہوتی۔ اعتکاف کیا اعتکاف مسجد حرام اور مسجد نبوی سے خاص ہے؟ سوال۔کیا اعتکاف کرنا صرف مسجد ِ حرام اور مسجد نبوی کے ساتھ خاص ہے یا ہر مسجد میں کیا جا سکتا ہے ؟ بعض لوگ کہتے ہیں کہ اعتکاف صرف مسجد حرام اور مسجد نبوی میں ہی ہو سکتا ہے اور وہ {وَ اَنْتُمْ عٰکِفُوْنَ فِی الْمَسٰجِدِ } (البقرۃ:187) سے مراد بھی یہی دو مساجد لیتے ہیں اور تثنیہ پر جمع کا اطلاق جائز سمجھتے ہیں۔ (محمد یونس ،خوشاب) (10 مئی 2002ء) جواب۔ اعتکاف مسجد حرام اور مسجد نبوی کے ساتھ ہی مخصوص نہیں بلکہ آیت {وَ اَنْتُمْ عٰکِفُوْنَ فِی الْمَسٰجِدِ } (البقرۃ:187)کے عموم کی بناء پر (مساجد) کے لفظ کادو پر اطلاق کرنا بلادلیل ہے۔ ’’صحیح بخاری‘‘ میں امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ کا فہم یہی ہے ۔ چنانچہ فرماتے ہیں: ( بَابُ الِاعْتِکَافِ فِی العَشْرِ الأَوَاخِرِ، وَالِاعْتِکَافِ فِی المَسَاجِدِ کُلِّہَا لِقَوْلِہِ تَعَالَی: (وَلاَ تُبَاشِرُوہُنَّ وَأَنْتُمْ عَاکِفُونَ فِی المَسَاجِدِ، …الخ۔) ”یعنی اللہ کے اس فرمان کی بنا پر جملہ مسجدوں میں اعتکاف کرنا جائز ہے۔‘‘ ”تفسیر کشاف‘‘ میں آیت ِ مذکورہ کے تحت مرقوم ہے کہ: ( فِیْہ دَلِیْلٌ عَلٰی أَنَّ الاِعْتِکَافَ لَایَکُوْنُ اِلَّا فِی مَسْجِدٍ وَ أَنَّہُ لَا یَخْتَصُّ بِہ مَسْجِدٌ
Flag Counter