Maktaba Wahhabi

274 - 614
جواب۔ اعتکاف بیسویں روزہ کی نمازِ فجرکے بعد بیٹھنا چاہیے ہمارے ہاں قصبہ سرہالی کلاں ضلع قصور میں الحمد للہ اس پر عمل جاری و ساری ہے عرصہ ہوا ’’الاعتصام‘‘ میں ایک مضمون اعتکاف کا صحیح وقت کونسا ہے ؟ شائع ہوا تھا اس میں بدلائل میں نے اسی بات کو اختیار کیا ہے۔ ناگزیر وجہ سے اعتکاف توڑنااوراس کے کفارے کا حکم سوال۔اگر اعتکاف کسی ناگزیر وجہ سے توڑنا پڑے تو اس صورت میں اس کا کفارہ اداکرنا ہو گا یا نہیں؟ (ایک سائل ،لاہور) (12 فروری 1999ء) حفظہم اللہ : بامرِ مجبوری اعتکاف توڑنے کی صورت میں مالی کوئی کفارہ نہیں۔ ہاں البتہ اگر ممکن ہو تو دیگر ایام میں کمی پوری کرے ورنہ توبہ و استغفار ہی کافی ہے۔ رمضان المبارک کے علاوہ اعتکاف کی قضائی دی جا سکتی ہے؟ سوال۔ایک عورت نے رمضان المبارک میں اعتکاف کرنے کا ارادہ کیا لیکن بیماری کی وجہ سے اعتکاف نہ کر سکی اور اس نے یہ عہد کیا کہ رمضان المبارک کے بعد جب وہ تندرست ہوگی تو اعتکاف کرے گی؟ اب وہ کیا کرے؟ جب کہ اس کی صحت صحیح ہو چکی ہے ۔ نیز اگر وہ اعتکاف کرے تو کیا مسجد میں کرے یا گھر میں؟ (محمد زکریا، متعلم جامعہ کمالیہ دار الحدیث راجووال) (16 جنوری 1998ء) جواب۔ صورتِ سوال سے ظاہر ہے کہ عورت ہذا کا ارادہ اعتکاف بارادۂ نذر ہے۔ لہٰذا اسے مسجد کے اندر اعتکاف بیٹھنا چاہیے۔ بذمہ ولی ہے کہ اس کے لیے تحفظ فراہم کرے۔ یاد رہے اعتکاف کے لیے مسجد کا وجود شرط ہے۔ گھراعتکاف نہیں ہو سکتا۔ قرآن مجید میں یہ شرط موجود ہے۔ اور اعتکاف کی تعریف بھی اس بات کی متقاضی ہے ۔(نیز ازواجِ مطہرات کا اعتکاف بھی مسجد میں تھا۔) اجتماعی اعتکاف کی کیا حیثیت ہے ؟ سوال۔اجتماعی اعتکاف کی کیا حیثیت ہے؟ (سائل)(28 ستمبر 2007ء) جواب۔ اجتماعی اعتکاف مسجد کے اندر درست ہے لیکن مسجد سے باہر درست نہیں، کیوں کہ اعتکاف کے لیے مسجد کا وجود شرط ہے، قرآن میں ہے: (وَلَا تُبَاشِرُوْہُنَّ وَاَنْتُمْ عَاکِفُوْنَ فِی الْمَسٰجِدِ ) ’’اور جب تم مسجدوں میں اعتکاف بیٹھتے ہو تو ان سے مباشرت نہ کرو۔‘‘ کیا غیر متعلقہ شخص اعتکاف والے خیمے میں داخل ہو سکتا ہے؟ سوال۔کیا کوئی غیر متعلقہ شخص اعتکاف والے کے خیمے میں اجازت کے بغیر یا اجازت سے داخل ہوسکتا ہے یا سو سکتا ہے؟
Flag Counter