Maktaba Wahhabi

280 - 614
جواب۔ بوقت ضرورت جواز ہے، ام المومنین صفیہ رضی اللہ عنہا کو الوداع کرنے کے لیے آپ صلی اللہ علیہ وسلم معتکف سے نکلے تھے۔[1] کیا اعتکاف والا خیمے میں یا مسجد میں مہمانوں سے مل سکتا ہے؟ سوال۔کیا اعتکاف والا خیمے میں یا مسجد میں مہمانوں سے مل سکتا ہے؟ (سائل)(9 جون 2006ء) جواب۔ مل سکتا ہے سابقہ حدیث اس امر کی دلیل ہے۔ کیا ایک اعتکاف والا دوسرے اعتکاف والے کے خیمے میں جاسکتا ہے؟ سوال۔کیا ایک اعتکاف والا دوسرے اعتکاف والے کے خیمے میں جاسکتا ہے؟ اور ایک دوسرے کی روٹی، پانی، افطاری وسحری میں مدد کرسکتا ہے؟ (سائل)(9 جون 2006ء) جواب۔ مسجد کے اندر عمل خیر میں اعانت میں کوئی حرج نہیں۔ کیا اعتکاف والا اذان اور اقامت کہہ سکتا ہے؟ سوال۔کیا اعتکاف والا اذان اور اقامت کہہ سکتا ہے؟ اور مسجد کی لائٹ اور ٹونٹی وغیرہ درست کرسکتا ہے؟ اور بچوں کو مسجد میں شرارتوں سے منع کرسکتا ہے؟ نماز عید کا وقت مقرر کرنے کے لیے نمازیوں سے پوچھ سکتا ہے؟ (سائل)(9جون 2006ء) جواب۔مسجد کی حدود کے اندر اعمال خیر کرسکتا ہے۔ کیا اعتکاف والا نماز جمعہ کے لیے اپنا خیمہ اکھاڑ سکتا ہے؟ سوال۔ کیا اعتکاف والا نماز جمعہ کے لیے اپنا خیمہ اکھاڑ سکتا ہے؟ (سائل)(9 جون 2006ء) جواب۔ نمازیوں کی تنگی کے پیش نظر بوقت ضرورت خیمہ اکھاڑا جا سکتاہے۔ کیا معتکف مسجد یا مدرسے کے لیے فطرانے اور چندے کی اپیل اور رسید دے سکتا ہے؟ سوال۔کیا اعتکاف والا مسجد یا مدرسے کے لیے فطرانے اور چندے کی اپیل کرسکتا ہے؟ اور چندے کی رسید دے سکتا ہے؟ (سائل)(9جون 2006ء) جواب۔ ہر عمل خیر کرسکتا ہے۔ معتکف بیمار ہونے پر گھر جا سکتا ہے؟ سوال۔اگر اعتکاف والا بیمار ہوجائے اور بیٹھنے کے قابل نہ رہے اور وہ گھر چلا جائے تو کیا اُس کو کوئی کفارہ دینا ہوگا؟ (سائل) (9جون 2006ء)
Flag Counter