Maktaba Wahhabi

282 - 614
مسائل عید الفطر وصدقة الفطر مسائل عید الفطر سوال۔فطرانے کی رقم پورے رمضان میں کسی بھی وقت نکالی جا سکتی ہے یا صرف دو دن قبل یا عید سے قبل شرط لازم ہے، نیز فطرانے کی رقم یا زکوٰۃ کی رقم وہیں تقسیم کی جانی چاہیے۔ یا باہر بھیجی جا سکتی ہے۔ اس میں افضل کونسی چیز ہے؟ (ڈاکٹر حبیب الرحمن کیلانی) (۱۲ 12جون 2009ء) جواب۔ بہتر ہے کہ فطرانہ ان جنسوں سے دیا جائے جو حدیث میں منصوص ہیں۔ بوقتِ ضرورت پیسے بھی دیے جا سکتے ہیں اس کے اخراج کا بہتر وقت نمازِ عید سے قبل ہے۔ صدقۃ الفطر میں لفظ الفطر اس بات کا متقاضی ہے ۔ اس سے پہلے اخراج محل نظر ہے۔ پہلا حق مقامی لوگوں کا ہے۔ بوقت ِ ضرورت دوسری جگہ نقل بھی جائز ہے۔ امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ نے کتاب الزکوٰۃ میں اس طرح ’’باب‘‘ قائم کیا ہے: (بَابُ أَخْذِ الصَّدَقَۃِ مِنَ الأَغْنِیَائِ وَتُرَدُّ فِی الفُقَرَائِ حَیْثُ کَانُوا) [1] صدقہ فطر کے بعض مسائل امریکہ میں مسلمانوں کے بعض علاقوں میں، اور ملک کے بعض دوسرے حصوں میں بعض اوقات وہ خوردنی اشیاء دستیاب نہیں ہوتی جن کا ذکر شرعی نصوص میں کیا گیاہے۔ اسی طرح بعض اوقات بہت سے غریب مسکین مسلمانوں کو یہ
Flag Counter