Maktaba Wahhabi

298 - 614
ساتھ کیا جائے گا۔ یاد رہے عشر کے وجوب کے لیے چیز کا روز مرہ خوراک کی اشیاء سے ہونا ضروری نہیں۔ صرف دو سابقہ علّتوں کا پایا جانا ضروری ہے۔ گندم، چاول، مکئی، کماد عشر نکالنے سے پہلے ان کی قیمت نکالنا شرعاً جائز ہے ؟ سوال۔ گندم، چاول، مکئی، کماد پر ولایتی کھاد (یوریا۔ ڈی۔ اے۔ پی) کافی ڈالی جاتی ہے۔ عشر نکالنے سے پہلے ان کی قیمت نکالنا شرعاً جائز ہے؟(محمد ہاشم شاہ قریشی۔ جیل روڈ۔ لاہور) (یکم ستمبر2000ء) جواب۔ عشر دیتے وقت اضافی اخراجات وضع کیے جا سکتے ہیں جو فصل کی افزائش وغیرہ کا سبب بنے ہیں۔ زرعی ٹیکس عشر کی ادائیگی سے پہلے منہا ہو سکتا ہے ؟ سوال۔اب زرعی ٹیکس بھی مالیہ اور آبیانہ کے علاوہ دینا پڑتا ہے کیا اسے بھی عشر کی ادائیگی سے پہلے منہا کیا جا سکتا ہے؟ (محمد ہاشم شاہ قریشی۔ جیل روڈ۔ لاہور) (یکم ستمبر2000ء) جواب۔ زرعی ٹیکس اور مالیہ بھی وضع کیا جا سکتا ہے۔ البتہ آبیانہ نہ نکالا جائے بلکہ نہری پانی کو کنوئیں کے حکم میں سمجھنا چاہیے۔ یعنی عشر کی بجائے نصف عشر یعنی بیسواں حصہ ادا کرے۔ کھالوں پر اگائے گئے درختوں کو فروخت کرنے کے بعد عشر دیں یا زکوٰۃ؟ سوال۔لوگ کھالوں پر درخت لگا دیتے ہیں۔ چند سال بعد آٹھ دس درخت بیچ دئیے جاتے ہیں۔ کیا ان پر عشر یا زکوٰۃ دینا پڑے گی؟(محمد ہاشم شاہ قریشی۔ جیل روڈ۔ لاہور) (یکم ستمبر2000ء) جواب۔ ان درختوں کی قیمت پر زکوٰۃ واجب ہو گی بشرطیکہ گھر میں پڑے پڑے سال گزر جائے اور اس سے قبل استعمال میں آجائے تو کچھ بھی واجب نہیں۔ عشر ادا کرنے سے پہلے ٹیوب ویل کا خرچہ نکالنا چاہیے؟ سوال۔ٹیوب ویل سے 80روپے گھنٹہ کے حساب سے کرائے پر پانی خریدا جاتا ہے۔ کیا یہ خرچہ بھی عشر کی ادائیگی سے قبل منہا کیا جا سکتا ہے؟ (محمد ہاشم شاہ قریشی۔ جیل روڈ۔ لاہور) (یکم ستمبر2000ء) جواب۔ ٹیوب ویل کا خرچہ نہیں نکالا جائے گا بلکہ عشر کی بجائے نصف العشر یعنی بیسواں حصہ ادا کیا جائے گا۔ مل کو دیے جانے والے کماد پر عشر ہوگا یا زکوٰۃ؟ سوال۔ کماد عموماً مل والے خریدتے ہیں 5 یا 6 ماہ کے اندر کل قیمت ادا کرتے ہیں۔ کیا اس فصل پر عشر ہو گا یا زکوٰۃ؟
Flag Counter