Maktaba Wahhabi

340 - 614
حج وعمرہ کے مسائل دیارِ حبیب جانے کی دعا کرنا کیسا ہے؟ سوال۔بعض حضرات دعاء میں یہ الفاظ کہتے ہیں: ’’اے خدا مجھے دیارِ حبیب جانے کی توفیق عطا فرما۔‘‘ اس سلسلہ میں قرآن و حدیث کی روشنی میں وضاحت فرمادیں۔ کیا اس کا تعلق نیت سے ہے۔ (صفدر حسین سوڈیوال۔لاہور) جواب۔ ظاہر ہے کہ ایک مومن مسلمان کا اس دعاء سے مقصود اور مطمح نظر ،حج، عمرہ ، بیت اللہ اور مسجد نبوی میں عبادت کی لذتوں سے محظوظ ہونا ہی ہوگا۔ مسجد نبوی کے بالتبع اگر روضۂ اطہر کی زیارت کی نیت بھی ہو تو کوئی حرج نہیں۔ البتہ مستقلاً بالارادۃ صرف اس کے لیے رخت سفر باندھنا غیر درست فعل ہے۔ حدیث میں ہے : ( لَا تَشُدُّوا الرِّحَالَ إِلَّا إِلَی ثَلَاثَۃِ مَسَاجِدَ: مَسْجِدِی ہَذَا، وَالْمَسْجِدِ الْحَرَامِ، وَالْمَسْجِدِ الْأَقْصَی ) [1] کیا عمرہ کرنا واجب ہے ؟ سوال۔ کیا حج کی طرح عمرہ بھی صاحب ِ استطاعت پر فرض ہے ؟ (سائل) (8۔ اگست 2003ء) جواب۔ عمرے کے واجب ہونے میں اہل علم کا اختلاف ہے۔ امام شافعی اور امام احمد وجوب کے قائل ہیں۔ امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ نے بھی ’’صحیح بخاری‘‘ میں وجوب کو اختیار کیا ہے ،چنانچہ فرماتے ہیں:
Flag Counter