Maktaba Wahhabi

348 - 614
امام احمد رحمۃ اللہ علیہ نے تصریح کی ہے کہ عورت، عدتِ وفات میں حج کے لیے نہ جائے۔‘‘ … واضح ہو کہ عمر کے اعتبار سے عورت چاہے اوائل میں ہو یا اواخر میں ، نفس مسئلہ میں کوئی فرق نہیں پڑتا۔ کیونکہ عدت ہر حالت میں حق العبد اور حق اللہ ہے۔ وَاللّٰہُ اَعْلَمُ بِالصَّوَابِ وَعِلْمُہُ اَتَمُّ۔ بذریعہ قرعہ اندازی حج کا ٹکٹ سوال۔صنعتی اداروں میں یونین کے مطالبہ پر کارخانہ دار اپنے ملازمین کی کچھ مخصوص تعداد بذریعہ قرعہ اندازی حج کے لیے اپنے خرچ سے بھیجتا ہے۔ اس کی شرعی حیثیت کیا ہے۔ حج کا خرچ برداشت کرنے والے(خواہ وہ غیر مسلم ہی ہو) کارخانہ دار کو اور حج کی سعادت حاصل کرنے والے ملازم (خواہ وہ خود بھی صاحب ِ استطاعت ہو) کو ثواب ملے گا؟ ( عبدالرزاق اختر، رحیم یار خان) (20 مئی 1994ء) جواب۔ صنعتی اداروں کی قرعہ اندازی کے ذریعہ حج پر جانا جائز ہے۔ خواہ جانے والا مستطیع ہو کیونکہ مصرف ’’فی سبیل اللہ‘‘میں یہ بھی داخل ہے۔ بشرطیکہ کمائی حلال کی ہو اور بھیجنے والا مسلمان ہو۔ اس لیے کہ غیر مسلم کا عبادتی پہلو سے کوئی تعلق نہیں۔ حج کا فارم پر کرتے وقت جھوٹ بولنا سوال۔جب حج کے لیے فارم پر کیے جاتے ہیں تو اس سوال کہ’’ آپ نے پہلے حج کیا ہوا ہے یا نہیں‘‘ کے جواب میں حج کر چکنے کے باوجود لکھا جاتا ہے۔پہلے حج نہیں کیا ہوا۔‘‘ سب سے پہلے جھوٹ بولا جاتا ہے۔ (محمد طفیل۔لاہور) (16 جولائی 1999ء) جواب۔حج فارم پر کرتے وقت اگر حج پہلے کیا ہو تو وضاحت کردینی چاہیے ۔ ساری خیر و برکت سچائی میں ہے۔ نیت احرام کے دو نفلوں کا جواز؟ سوال۔نیت احرام کے دو نفلوں کا جواز؟ کتاب جلد اوّل ص: 719 میں ہے کہ اگر نماز کا وقت نہیں تو احرام کی نیت سے دو نفل پڑھو۔ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم حج کرنے کے لیے نکلے۔ مسجد ذوالحلیفہ میں دو رکعت نماز ادا کرنے کے بعد حج کا احرام باندھا۔[1] تجلیاتِ نبوت (مؤلف وتخریج مولانا صفی الرحمن مبارکپوری رحمۃ اللہ علیہ ) میں لکھا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حج کا ارادہ فرمایا۔ اعلان کرنے پر مدینہ میں بہت سے لوگ جمع ہوگئے۔ (مسلم: 1/ 494) ہفتہ کے دن 26ذوالقعدہ (فتح الباری: 8/) 104)
Flag Counter