Maktaba Wahhabi

357 - 614
حاجی دورانِ حج فوت ہو جائے تو اس کے سابقہ ظلم کا کیا معاملہ ہو گا؟ سوال۔اگر حاجی دورانِ حج فوت ہو جائے اور اس نے کچھ آدمیوں پر ظلم کیا ہو تو اس کے بارے میں کیا خیال ہے ؟ (والسلام) (محمد طفیل۔لاہور) (16جولائی 1999ء) جواب۔ نیکی واقعی بلا ریاء ہونی چاہیے اور ظلم زیادتی کرنے والے کو عدالت الٰہی میں اپنی بداعمالیوں کا حساب پیش کرنا ہو گا۔ حاجی صاحبان کے استقبال کا طریقہ کار کیا ہونا چاہیے؟ سوال۔ حاجی صاحبان کے استقبال کا طریقہ کار کیا ہونا چاہیے۔ ان کے گلے میں روپوں یا کلیوں کے ہار پہنانا کیسا ہے ؟ اور کیا حاجی صاحبان کو مبارک باد دینا درست ہے ؟(سائل: محمد علی شاہ، لاہور) (31مئی 2002ء) جواب۔ حجاج کا استقبال کرنا شرعاً جائز ہے۔[1] لیکن نمود و نمائش اور ریا کاری سے پاک ہونا چاہیے اور قبولیت کی دعا دینا بھی اچھی تمنا کا اظہار ہے، بظاہر اس میں بھی کوئی حرج نہیں، حاجی کو پھولوں اور روپوں کے ہاروں سے لاد دینا اسی زمرے میں آتا ہے۔ کیا حج بدل کے لیے اپنے ملک سے سفر کروانا ضروری ہے؟ سوال۔ میرا حقیقی چھوٹا بھائی محمد اکرم خان فوت ہو چکا ہے، ہم اُس کی طرف سے حج بدل کرانا چاہتے تھے، اس سلسلہ میں ہم نے مکۃ المکرمہ میں رہائش پذیر ایک قریبی تعلق دار سے رابطہ کر کے حج بدل کے بارے میں بات کی اور اُن کو پیش کش کی کہ ایام حج میں حج کے دوران آنے والے جملہ اخراجات ہم ادا کریں گے، آپ ہمارے بھائی کی طرف سے حج کریں جس کے جواب میں انھوں نے کہا ہے کہ وہ ہمارے بھائی کی طرف سے اِسی سال حج بدل کر رہے ہیں لیکن کسی قسم کا خرچہ نہیں لیں گے تو کیا ایسی صورت میں ہمارے مرحوم بھائی کی طرف سے حج ہو جائے گا؟ یا اگلے سال ہمیں پاکستان سے باقاعدہ داخلہ دے کر کسی کو حج بدل پر بھیجنا ضروری ہو گا؟ از روئے قرآن وحدیث جواب سے سرفراز فرمائیں۔ (سائل: ڈاکٹر حسنین احمد خان پتانی، جام پور) (21۔اپریل 2006ء) جواب۔ : حج بدل کی مذکورہ صورت درست ہے، اپنے ملک سے دوبارہ حج کروانے کی ضرورت نہیں۔ ان شاء اللہ۔ (وَاللّٰہُ تَعَالٰی اَعْلَمُ ) کیا حج پر بار بار جانا جائز ہے ؟ سوال۔ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے صرف ایک حج کیا ہے حج زندگی میں ایک مرتبہ فرض ہے۔ کیا حج پر بار بار جانا جائز ہے؟ چاہے کوئی رشتہ دار وغیرہ تنگدست اور مفلسی میں زندگی گزار رہا ہو؟(محمد طفیل۔لاہور) (16جولائی 1999ء)
Flag Counter