Maktaba Wahhabi

435 - 614
ہے۔(رواہ الطحاوی والبیہقی) عقیقے میں گائے یا اونٹ ذبح کرنا کیسا ہے؟ سوال۔ ایک شخص عقیقے میں بجائے بکری یا بکرے کے گائے یا اونٹ ذبح کردیتا ہے۔ کیا یہ عقیقہ ہو جائے گا؟ بعض علمائے کرام کا خیال ہے کہ عقیقہ صرف بکرے اور چھترے ہی سے ادا ہو سکتا ہے،ا گر ان کے علاوہ کسی اور جانور سے کیا جائے تو وہ عام صدقہ ہو گا، عقیقہ ہر گز نہیں ہو سکتا۔ اس لیے کہ گائے اونٹ وغیرہ سے عقیقہ کرنا قرآن و سنت میں ثابت نہیں۔ (محمد یامین خان سلفی۔ گوجرانوالا) (12جولائی 2002ء) جواب۔ اونٹ اور گائے سے عقیقے کی کوئی روایت ثابت نہیں۔ لہٰذا صرف بکری یا بکرے پر اکتفا کرنی چاہیے۔ اگر کسی نے لاعلمی میں ایسا کیا ہے تو وہ اجر و ثواب سے محروم نہیں رہے گا۔ ان شاء اللہ کیا گائے اور اونٹ میں قربانی کے حصوں کے علاوہ عقیقہ کیا جا سکتا ہے ؟ سوال۔ قربانی کے جانور(مثلاً گائے) میں بعض لوگ پانچ حصے قربانی کے رکھ لیتے ہیں اور 2حصے کسی ایک بیٹے کے عقیقے کے رکھ لیتے ہیں۔ کیا یہ عمل درست ہے یا عقیقے کے لیے دو جانیں ہی کرنا پڑیں گی۔ (سائل) (31جنوری 2003ء) جواب۔ قربانی کی گائے میں عقیقے کی شراکت نہیں ہو سکتی۔ اس کی دو وجہیں ہیں: 1۔ پہلی وجہ یہ ہے کہ گائے سے عقیقہ کرنا کسی صحیح حدیث سے ثابت نہیں۔ 2۔ دوسری بات یہ ہے کہ راجح مسلک کے مطابق لڑکے کی طرف سے دو بکروں سے عقیقہ ہونا چاہیے۔ جس طرح کہ حدیث میں صراحت کی گئی ہے۔ کیا عقیقہ کے لیے صرف بکرا اور مینڈھا ذبح کیا جائے؟ سوال۔ کیا عقیقہ کے لیے صرف بکرا اور مینڈھا ذبح کیا جا ئے؟یا گائے ،اونٹ وغیرہ بھی ذبح کیے جا سکتے ہیں؟ کیا عقیقے کا گوشت کچا تقسیم کیا جائے یا اس کو پکا کر دعوت کی جائے؟ (فیصل مختار) (9 اکتوبر 1998ء) جواب۔ عقیقہ بکرے اور مینڈھے کا ہونا چاہیے۔ گائے ،اونٹ کے بارے میں وارد روایات ضعیف ہیں۔ عقیقے کا گوشت کچا اور پکا دونوں طرح تقسیم کرنا درست ہے۔ شریعت نے کوئی پابندی نہیں لگائی۔ کیا لڑکے کی طرف سے دو جانور ذبح کرنا ضروری ہے ؟ سوال۔ کیا لڑکے کی طرف سے دو جانیں دینا اور لڑکی کی طرف سے ایک جان دینا لازمی ہے یا ایک ایک جان بھی کفایت کر جائے گی؟ (محمد یامین خان سلفی۔ گوجرانوالا) (12جولائی 2002ء) جواب۔ اصل یہ ہے کہ لڑکے کی طرف سے دو جانور اور لڑکی کی طرف سے ایک جانور ذبح کیا جائے۔ حضرت ابن
Flag Counter