Maktaba Wahhabi

449 - 614
علامہ عجلونی (کشف الخفائ)میں فرماتے ہیں: ’’ یہ حدیث (الاحیائ)میں ہے۔‘‘ حافظ عراقی نے کہا: ’’بیہقی نے بسندِ ضعیف اس کو جابر رضی اللہ عنہ سے بیان کیا ہے۔‘‘(1/424۔425) یاد رہے لفظ ابو عتلہ نہیں بلکہ عیلہ ہے۔ جہاد اصغر سے جہاد اکبر کی طرف لوٹنے والی حدیث کی تحقیق سوال۔(رَجَعْنَا مِنَ الْجِہَادِ الاَصْغَرِ اِلَی الْجِہَادِ الاَکْبَرِ) کیا یہ حدیث ِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہے؟ وضاحت فرمادیں۔ (سائل) (16فروری 2001ء) جواب۔ حافظ ابن حجر’’ تسدید القوس‘‘ میں فرماتے ہیں کہ یہ ابراہیم بن عیلہ کا قول ہے اور حافظ عراقی نے کہا ہے کہ بیہقی میں سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے بسندِ ضعیف مروی ہے۔(بحوالہ کشف الخفاء عجلونی،ص:424) ۔ جہاد کی رقم جلسہ ،اجتماع وغیرہ پر خرچ کرنا: سوال۔ جہاد کی رقم جلسہ ،اجتماع وغیرہ پر خرچ کی جا سکتی ہے؟ (حاجی محمد اصغر الکافی بلوچ ،راجن پور) (2جنوری1998ء) جواب۔ جلسہ اگر جہاد کی خاطر ہو تو اس میں جہادی رقم صرف کرنے کا کوئی حرج نہیں۔ (إِنَّمَا الأَعْمَالُ بِالنِّيَّاتِ) [1]
Flag Counter