Maktaba Wahhabi

467 - 614
جواب۔ خوبصورتی کے لیے دانتوں کو تراشنا،باریک یا برابر کرنا منع ہے ،جیسا کہ صحیح بخاری بَابُ الْمُتَفَلِّجَاتِ لِلْحُسْنِ ، فتح الباری،ج10/372) اور سنن ابی داؤد باب فی صلۃ الشعر، عون المعبود:4/127) میں واضح روایات موجود ہیں۔ مرد حضرات کا سونے کے دانت لگوانا، اور اس فن کی کمائی کا حکم؟ سوال۔ کیا مرد حضرات سونے کے مصنوعی دانت لگوا سکتے ہیں؟ اور اس فن سے روزی کا حصول شرعاً کیسا ہے؟ (سائل) (15اپریل 2005ء) جواب۔ مرد بوقت ضرورت سونے کا دانت لگوا سکتا ہے۔ روزی کے واسطے اس فن کو اختیار کرنا محل نظر ہے کیوں کہ محض بوقت مجبوری اس کا جوازہے۔ سونے کے دانت لگوانا سوال۔ کیا مرد سونے کا دانت لگوا سکتا ہے ؟ حالانکہ سونا مردوں کو حرام ہے ؟ (محمد مسعود، صابر خورشید کالونی گجرات)(19 جولائی 1996ء) جواب۔بوقت شدید ضرورت سونے کا دانت لگوایا جا سکتا ہے۔ حدیث میں ہے: یوم کلاب کو ایک شخص کا ناک کٹ گیا تو اس نے چاندی کا لگوا لیا۔ بعد میں اس میں بدبو پڑ گئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: سونے کا لگوالے۔[1] ( فِیْہِ اِسْتِبَاحَۃُ اسْتِعْمَالِ الْیَسِیْرِ مِنَ الذَّہَبِ لِلرِّجَالِ عِنْدَ الضَّرُوْرَۃِ کَرَبْطِ الْأَسْنَانِ بِہٖ وَمَا جَرَی مَجْرَاہُ مَعًا لَایَجْرِی غَیْرُہُ فِیْہِ مَجْرَاہُ۔انتھی) [2] اس کے باوجود تقویٰ کا تقاضا یہ ہے کہ حتی المقدور سونے کا دانت لگوانے سے احتراز کیا جائے کیوں کہ مرد کے لیے اصلاً سونا حرام ہے۔ منصوص کے سوا حرمت کا پہلو غالب ہونا چاہیے ، بالخصوص اس وقت جب کہ سونے کے دانت کا بدل بآسانی دستیاب ہوسکے۔ ڈاڑھی رکھنے کا کیا حکم ہے؟ سوال۔ ڈاڑھی رکھنے کے متعلق اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کیا فرماتے ہیں؟ کیا یہ فرض ہے کہ سنت اور اگر سنت ہے تو مؤکدہ یا غیر مؤکدہ ، تفصیل سے جواب دے کر عند اللہ ماجور ہوں۔ اس سے میرے حلقے کے بہت سے احباب کا بھلا ہو
Flag Counter