Maktaba Wahhabi

470 - 614
ناپاک تھا۔ اسی طرح سے اس شخص نے سنت رسول کی دھجیاں بکھیریں۔ اور توہین کی اور مجھے دھمکیاں دیں کہ تیرے ساتھ ابھی کم سلوک کیا گیا ہے۔ آئندہ غلطی کی تو ایسے اور کسی طریقہ سے سزا دیں گے۔میں نے اس واقعہ کی اطلاع مقامی پولیس کو دے دی۔ پولیس نے اس شخص کے خلاف کارروائی کرکے پرچہ درج کردیا ہے اور ملزم اب ضمانت پر رہا ہو چکا ہے۔ عدالت میں مقدمہ کی سماعت جاری ہے اور کیس سماعت ہوتے ہیں نہ کہ سزا مجسٹریٹ صاحب دیں گے۔ مجھے معلوم نہیں۔ برائے مہربانی مجھے ڈاڑھی مونڈنے سنت رسول کی توہین کرنے والے کے خلاف شرعی فتویٰ درکار ہے کہ اسلام کی رُو سے اس شخص کے بارے میں کیا سزا مقرر ہے۔ (سائل بشیر احمد، سابق خطیب قلعہ والی مسجد کوٹ لکھپت، حال کھڈیاں ضلع قصور) (22 دسمبر 1995ء) جواب۔ بظاہر واقعات سے معلوم ہوتا ہے کہ مشارٌ الیہ شخص نے آپ کے ساتھ ظلم و زیادتی کی یہاں تک کہ ڈاڑھی سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اہانت کا مرتکب ہوا۔ جرم ہذا مستوجب تعذیر ہے۔ مجاز افسر کے لیے ضروری ہے کہ اس باغی اسلام کو مناسب حال ضرور سزا دے جو باعثِ عبرت ہو تاکہ آئندہ اسے خبث باطن کے اظہار کی جرأت نہ ہو سکے۔ مشکوٰۃ باب الامر بالمعروف میں ہے کہ ’’اگر کسی قوم میں کوئی گناہ ہوتا ہو اور وہ قوم ظالم کا ہاتھ پکڑنے پر قادر ہو پھر وہ نہ پکڑے تو اللہ کی طرف سے سب پر عذاب آئے گا۔‘‘ رخساروں پر اورنچلے ہونٹ کے بالکل نیچے چھوٹی داڑھی کا حکم سوال۔ رخساروں اور ڈاڑھی پر جو بال اُگیں وہ ڈاڑھی ہے لیکن ٹھوڑی سے اوپر نچلے ہونٹ کے بالکل نیچے، عنفقہ چھوٹی ڈاڑھی کیا یہ بھی ڈاڑھی میں شامل ہے۔ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنھما اسے کتر ڈالتے تھے۔ (صحیح البخاری، کتاب اللباس قصّ الشارب) (ایک سائل کریم پارک لاہور) (13 اکتوبر 1995ء) جواب۔ عَنفقہ یعنی بچہ ڈاڑھی بھی ڈاڑھی میں شامل ہے جو اسے خارج سمجھتے ہیں، ان کی غلطی ہے کیونکہ جو بال نیچے کے چباڑے پر ہیں ان کے ڈاڑھی میں داخل ہونے میں کوئی شبہ نہیں۔(فتاویٰ اہل حدیث جلد: اول،ص:273) ممکن ہے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ کا بچہ ڈاڑھی کو لینے کا فعل کسی عذر یا اجتہاد کی بنا پر ہو کہ ڈاڑھی کی حد بندی میں داخل نہیں جب کہ فی الواقع یہ داخل ہے۔ یا (یَأْخُذُ ھٰذَیْنِ)سے مراد منہ کے دونوں جانب چند بال ہوں جن کے منہ میں گرنے کا خدشہ لاحق رہتا ہے نہ کہ بچہ ڈاڑھی۔ جبڑے کی ہڈی پر اُگے بالوں کا حکم سوال۔ جبڑے کی ہڈی سے پَرے جو بال اُگیں ان کا کیا حکم ہے۔ آنکھوں کی نچلی ہڈی کے بال مونڈنا جائز ہے؟
Flag Counter