Maktaba Wahhabi

487 - 614
صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے اصحاب نے اس بات کی صراحت کی ہے کہ لہو و لعب اور ملا ہی کے جتنے آلے ہیں سب کا سماع حرام ہے جس طرح کہ موسیقی، ڈھول ڈھمکا اور دفّ وغیرہ۔ اور انھوں نے اس بات کی صراحت کی ہے کہ یہ معصیت کا کام ہے اس سے فسق و فجور لازم آتا ہے اور اس کی وجہ سے شہادت بھی قابلِ ردّ ہے اور اس سے بھی زیادہ انھوں نے مبالغہ یوں کیا ہے کہ ایسی چیزوں کا سماع فسق و فجور اور ان سے لذت حاصل کرنا کفر ہے۔(اغاثۃ اللہفان،ج:1،ص:245) جب گانا مطلقاً حرام ہے تھوڑا بہت سننے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔تفصیل کے لیے ملاحظہ ہو : اغاثۃ اللہفان (ج:1، ص:242تا 285) گانا گانے پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا بددعا دینا؟ سوال۔ ایک بچی نے جمعرات کو درس میں بتایا تھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کہیں جا رہے تھے کہ راستے میں دو آدمیوں کو گانا گاتے اور سنتے ہوئے دیکھا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہا: یا اللہ ان دونوں کو جہنم میں ڈال دے۔ سوال یہ ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تو کبھی کسی کے لیے بددعا نہیں کی تو یہ کونسی حدیث میں ہے؟ (ہومیوپیتھک دواخانہ کچا راوی روڈ کریم پارک لاہور) (3/ اکتوبر 2003ء) جواب۔ ایسی کوئی روایت نہیں، البتہ ’’مسند احمد‘‘ اور ’’سنن ابی داؤد‘‘ کی روایت میں بسند حسن ہے کہ ابن عمر رضی اللہ عنھما نے گانے سن کر کانوں میں انگلیاں لیں، دور جا کر نافع کی تصدیق پر ان کو نکالا کہ اب سنائی نہیں دے رہا۔ پھر کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی اسی طرح کیا تھا۔ اس حدیث کا مذکورہ واقعہ سے کوئی تعلق نہیں۔ گانے کی طرز پر نعت پڑھنا کیسا ہے ؟ سوال۔ کیا فرماتے ہیں علمائے کرام گانے کی طرز پر نعت یا نظم پڑھنے والے اور غیر محرم عورتوں کو قرآن پاک پڑھانے والے مردوں کے متعلق؟ آیا یہ دو شخص گناہگار ہیں یا ثواب کے حقدار ہیں؟ قرآن و حدیث کی روشنی میں وضاحت فرماتے ہوئے امت مسلمہ کی رہنمائی فرمائیں۔ (محمد الیاس معاون مدرس مدرسہ دار لاقراء بی بلاک ماڈل ٹاؤن۔ لاہور) (25جولائی 1997ء) جواب۔ گانے بجانے کی طرز پر قرآن مجید یا نعت و نظم وغیرہ پڑھنا ممنوع ہے۔ قرآن میں اﷲ تعالیٰ نے ابلیس کو زجر و توبیخ کرتے ہوئے فرمایا: ( وَ اسْتَفْزِزْ مَنِ اسْتَطَعْتَ مِنْہُمْ بِصَوْتِکَ) (بنی اسرائیل: 64) ” ان میں سے تو جسے بھی اپنی آواز سے بہکا سکے بہکا لے۔‘‘ آواز سے مراد پر فریب عورت یا گانے، موسیقی اور لہو و لعب کے دیگر آلات ہیں جن کے ذریعے سے شیطان
Flag Counter