Maktaba Wahhabi

488 - 614
بکثرت لوگوں کو گمراہ کر رہا ہے۔ (کتب تفسیر) غیر محرم عورتوں کو پردے کے پیچھے سے تعلیم دینے کا کوئی حرج نہیں۔ بلکہ امام احمد رحمۃ اللہ علیہ ، ابن عساکر رحمۃ اللہ علیہ ، علامہ سیوطی رحمۃ اللہ علیہ اور خطیب بغدادی جیسے اجلاء نے عورتوں سے بھی تعلیم حاصل کی ہے۔ میوزک گانے وغیرہ سننے کے متعلق کیا حکم ہے؟ سوال۔ میوزک گانے وغیرہ سننے کے متعلق کیا حکم ہے۔ سننا تو واقعی گناہ ہے مگر راہ چلتے ہوئے راستے میں جگہ جگہ دکانوں وغیرہ میں ٹیپ لگے ہوئے ہیں۔ ایسی صورت میں شریعت کا کیا حکم ہے۔ کیا کرنا چاہیے؟ (سائل) (12 مارچ 1999ء) جواب۔ ایسی صورت میں حتی المقدور بچاؤ کی کوئی بھی تدبیر اختیار کی جا سکتی ہے۔ مثلاً کان بند کرے یا بے توجہی سے گزر جائے۔ وغیرہ وغیرہ ۔(لَا یُکَلِّفُ اللّٰہُ نَفْسًا اِلَّا وُسْعَھَا)(البقرۃ: 286) گانے بجانے کے بارے میں روایات کی تصحیح یا تضعیف کی تصدیق سوال۔ مندرجہ ذیل احادیث کی صحت کے بارے میں مطلع فرمائیں: ٭ حضرت ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ گانے بجانے والیوں کی خریدوفروخت نہ کرو اور نہ اس پیشہ کی تعلیم کرو نہ اس کی تجارت کرو اور اس (پیشہ) کی آمدنی کا مال حرام ہے۔(جامع ترمذی) ٭ عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: گانا دل میں اس طرح نفاق پیدا کرتا ہے جس طرح پانی کھیتی کو اگاتا ہے۔(بیہقی) ٭ آخر زمانہ میں اس امت کے کچھ لوگوں( کی شکلوں) کو مسخ کرکے بندر اور خنزیر بنا دیا جائے گا۔ صحابہ کرام رضی اللہ عنھم نے عرض کیا، اے اللہ کے رسول! کیا وہ لوگ اس بات کی گواہی نہیں دیں گے کہ اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں۔اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے رسول ہیں؟ آپ نے فرمایا: کیوں نہیں! بلکہ وہ روزے بھی رکھتے ہوں گے، نماز بھی پڑھتے ہوں گے۔ اور حج بھی ادا کرتے ہوں گے۔ کہا گیا کہ آخر ان کے ساتھ ایسا معاملہ کرنے کی وجہ کیا ہوگی؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ وہ گانے بجانے کے آلات ، دَف اور ناچنے گانے والیاں اپنالیں گے۔ پھر شراب اور کھیل تماشا میں اپنی رات گزاریں گے اور اس حال میں صبح کردیں گے کہ ان کی صورتوں کو مسخ کرکے بندر اور خنزیر بنا دیا جائے گا۔ (اغاثۃ اللہفان،جلد:1) جواب۔ گانے بجانے کی حرمت کے بارے میں وارد روایات اور آثار و اقوال بعض صحیح بعض حسن اور بعض مجموعہ کے اعتبار سے قابلِ حجت ہیں۔ اس سلسلہ میں امام ابن حزم کی سعی لا حاصل ہے۔ تفصیل کے لیے ملاحظہ ہو کتاب اسکات الرعاع بادلۃ تحریم الغناء والسماع۔ مؤلف محمد احمد باشمیل۔
Flag Counter