Maktaba Wahhabi

498 - 614
كهانے پینے کے آداب برتنوں کے نیچے کپڑے بچھانا کیسا ہے ؟ سوال۔ گھروں میں برتنوں کے نیچے جو کپڑے رکھے جاتے ہیں، جائز ہے یا نہیں؟ (خالد محمود بن غفور احمد ۔ برکی، ضلع قصور) (14اپريل2003ء) جواب۔ گھروں میں برتنوں کے نیچے کپڑے رکھنے میں کوئی حرج نہیں کیونکہ عام حالات میں مقصود برتنوں کی نظافت ہوتی ہے۔ تاکہ گردو و غبار سے محفوظ رہیں۔ کھڑے ہو کر پانی پینا سنت یا آداب کے خلاف ہے؟ سوال۔ کھڑے ہو کر پانی پینا درست ہے یا غلط؟ اور کیا یہ سنت ہے یا آداب میں سے ہے؟ جواب۔ کھڑے ہو کر کھانے پینے میں اہل علم کا سخت اختلاف ہے۔ راجح بات یہ معلوم ہوتی ہے کہ کھڑے ہوکر کھانے پینے کا اگرچہ جواز ہے لیکن کراہت سے خالی نہیں۔ حافظ ابن حجر رحمۃ اللہ علیہ نے اسی بات کو پسند کیا ہے۔ فرماتے ہیں: ( وَہَذَا أَحْسَنُ الْمَسَالِکِ وَأَسْلَمُہَا وَأَبْعَدُہَا مِنَ الِاعْتِرَاضِ ) [1] ”یہ مسلک بہت اچھا اور نہایت سلامتی والا اور اعتراض سے بعید تر ہے۔‘‘ ولیمہ کی دعوت میں کھڑے ہو کر کھانا کھانا سوال۔ آج کل ولیمہ پر کھڑے کھڑے کھانے کا انتظام ہوتا ہے۔ کیا کسی حدیث میں کھڑے ہو کر کھانے پینے کی
Flag Counter