Maktaba Wahhabi

500 - 614
البتہ عذر کی بناء پر دوسرا ہاتھ استعمال ہو سکتا ہے۔ [1] باامرِ مجبوری دائیں ہاتھ کے بجائے بائیں ہاتھ سے کام کاج کرنے کا کیا حکم ہے؟ سوال۔ اللہ تعالیٰ نے انسان کو دو ہاتھ دیے ہیں۔ قدرتی طور پر دائیں ہاتھ میں قوت زیادہ ہے۔ اور دائیں ہاتھ سے سارے کام کاج کرنا یعنی اچھے کام کرنے کا حکم ہے۔ نیز کوئی چیز لیتے دیتے وقت بھی دائیں ہاتھ کو استعمال کرنے کا حکم ہے۔ مگر بعض لوگوں کو قدرتی طور پر پیدا ہی اس طرح کیا گیا ہے کہ ان کی قدرتی طاقت جو کہ دائیں ہاتھ میں ہوتی ہے وہ بائیں طرف معلوم ہوتی ہے مگر وہ کام کرتے وقت بھی اسی ہاتھ کو استعمال کرتے ہیں۔ اب جب کسی بھائی کو بائیں ہاتھ سے کام کرتے ہوئے منع کیا جاتا ہے تو وہ کہتا ہے کہ میرا دایاں ہاتھ بائیں جانب والا ہے۔ کیوں کہ میری قدرتی طاقت جو کہ دائیں ہاتھ میں ہوتی ہے وہ اللہ نے بائیں ہاتھ میں پیدا کی ہے۔ تو اس بارے میں قرآن و سنت کی روشنی میں جواب دے کر شکریہ کا موقع دیں کہ کیا وہ بائیں ہاتھ سے کام کاج ، لین دین کر سکتاہے ؟ شکریہ (قاری امیر حمزہ حماد، تاندلیانوالہ ضلع فیصل آباد) (19 اپریل 1996ء) جواب۔ جس انسان کے لین دین اور کام کاج کی قوت فی الجملہ دائیں ہاتھ کے بجائے بائیں ہاتھ میں ہو وہ ذی قوت ہاتھ کو استعمال میں لائے گا۔ اگرچہ یہ الٹا ہاتھ ہو بشرطیکہ یہ کام وہ ہوں جو دائیں ہاتھ سے مافوق الاستطاعت ہوں۔ قرآن میں ہے: (فَاتَّقُوا اللّٰہَ مَا اسْتَطَعْتُمْ ) (التغابن:16) ”سو جہاں تک ہو سکے اللہ سے ڈرو۔‘‘ اور حدیث میں ہے: (مَا نَہَیْتُکُمْ عَنْہُ فَاجْتَنِبُوہُ، وَمَا أَمَرْتُکُمْ بِہِ فَأْتُوا مِنْہُ مَا اسْتَطَعْتُمْ) [2] ”جس چیز سے میں تمھیں منع کروں اس سے باز رہو اور جس بات کا حکم دوں تو جس قدر بجا لا سکتے ہو، بجا لاؤ۔‘‘ با امر مجبوری بائیں ہاتھ سے مدد لی جاسکتی ہے ؟ سوال۔ دایاں ہاتھ لکھنے میں مصروف ہو، وقت کی تنگی ہو، کوئی گرم مشروب مثلاً چائے وغیرہ بھی پینی ہو تو کیا بہ امر مجبوری بائیں ہاتھ سے مدد لی جاسکتی ہے ؟ (عبدالرزاق اختر۔ رحیم یار خان) (8جون 2001ء)
Flag Counter