Maktaba Wahhabi

512 - 614
جواب۔ ایسے شخص کو توبہ کی طرف راغب کرنا چاہیے اور اگر برائی کے ارتکاب سے باز نہ آئے تو دینی غیرت کے پیش نظر اس سے قطع تعلقی ہونی چاہیے۔ سوال۔ برادری کا ایک آدمی ایسا ہے کہ جس نے بہتان طرازی دشمنی اور غلط قسم کے پروپیگنڈے کو اپنا وطیرہ بنا لیا ایسے آدمی سے قطع تعلقی جائز ہے یا نہیں؟ (عبدالقدوس سلفی پوسٹ بکس 30 ڈیرہ غازیخان) (6 نومبر1992ء) جواب۔ایسے شخص کے لیے نصیحت تجربات کی روشنی میں اگر فائدہ مند نہیں ہے تو اس سے کنارہ کشی اختیار کرلینی چاہیے۔ شادی کے بعد عورت شوہر کی اطاعت کرے یا والدین سے صلہ رحمی سوال۔ عورت کو اس کا خاونداگر والدین سے ملنے سے روکے تو اس صورت میں بیوی خاوند کی اطاعت کرے یا والدین سے ملنے کو ترجیح دے۔ جواب۔ عورت کو چاہیے کہ ہر حالت میں اپنے خاوند کی اطاعت کرے۔ والدین سے میل ملاقات شوہر کی رضامندی سے ہونی چاہیے کیوں کہ خاوند کا حق شرعاًفائق ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (لَوْ کُنْتُ آمِرًا أَحَدًا أَنْ یَسْجُدَ لِأَحَدٍ لأَمَرْتُ الْمَرْأَۃَ أَنْ تَسْجُدَ لِزَوْجِہَا) [1] ”اگر غیر اللہ کو سجدہ کرنا جائز ہوتا تو میں عورت کو حکم دیتا کہ اپنے خاوند کو سجدہ کرے ۔‘‘ اور ترمذی کی دوسری روایت میں ہے: (أَیُّمَا امْرَأَۃٍ مَاتَتْ وَزَوْجُہَا عَنْہَا رَاضٍ دَخَلَتِ الجَنَّۃَ) [2] عورت کو چاہیے کہ حتی المقدور خاوند کی سخت طبیعت کو حسنِ خلق سے ملائم کرنے کی سعی کرے۔ خیر اور بہتری اسی میں ہے۔ خاوند کے منع کرنے کے باوجود بیمار والد کی خبرگیری کرنا؟ سوال۔ خاوند اگر منع کر جائے کہ گھر سے باہر نہ نکلنا۔ اگر اس کا والد بیمار ہو جائے اچانک خبر آجانے سے کیا بیمار والد کی بیمار پرسی کرنے کو جا سکتی ہے۔ا گر جا سکتی ہے تو اس حدیث پر عمل کیسے ہو گا کہ ایک عورت کا والد وفات پا گیا نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : اگر خاوند منع کرگیا ہے تو یہ عورت نہیں جا سکتی۔‘‘ یہ امام غزالی کی مکاشفۃ القلوب(مترجم) کے صفحہ:659 پر درج ہے۔ (سائل) (12 جنوری 2001ء) جواب۔ خاوند کی اجمالی یا عرفی اجازت کے بغیر عورت کو گھر سے باہر نہیں نکلنا چاہیے۔ تفصیل کے لیے ملاحظہ ہو۔ مشکوٰۃ باب عشرۃ النساء۔
Flag Counter