Maktaba Wahhabi

530 - 614
نے یہ الفاظ کہے: لہٰذا اس سے بھی احتراز از بس ضروری ہے۔ (3) سامع یا مقتدی کا قاری کی تلاوت میں بعض آیات کا جواب دینا سنت صحیحہ سے ثابت نہیں ہے ، ہاں البتہ قاری یا امام کے لیے ثابت ہے ۔ چنانچہ ’’صحیح مسلم ‘‘ میں حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے رات کی نماز کی کیفیت نقل کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم جب کسی ایسی آیت سے گزرتے جس میں تسبیح کا ذکر ہوتا تو تسبیح کرتے اور جب سوال(والی آیت) سے گزرتے تو سوال کرتے اور جب تعوذ (والی آیت) سے گزرتے تو پناہ پکڑتے۔ عمیربن سعید سے روایت ہے کہ حضرت ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ نے نمازِ جمعہ میں {سَبِّحِ اسْمَ رَبِّکَ الْاَعْلَی} پڑھنے پر (سُبْحَانَ رَبِّیَ الْاَعْلٰی) کہا۔[1] اس اثر کی سند صحیح ہے۔ اسی طرح حضرت علی سے بھی اس موقع پر یہی کلمات کہنا بسند حسن ثابت ہے۔ تفصیل کے لیے ملاحظہ ہو: القول المقبول فی تخریج و تعلیق صلوٰۃ الرسول صلی اللہ علیہ وسلم اس موضوع پر عرصہ قبل ماہ نامہ ’’محدث‘‘ میں میرا ایک تفصیلی فتویٰ جواب در جواب کی صورت میں شائع ہو چکا ہے امید ہے کہ اربابِ ذوق کے لیے وہ کافی مفید ہو گا۔ قراء ت قرآن (تلاوتِ قرآن) سے قبل تعوذ کے مسنون الفاظ سوال۔ قراء ت سے قبل تعوذ کے مسنون الفاظ جو صحیح حدیث سے ثابت ہیں، ذکر فرمائیں؟ جواب۔ قراء ت سے قبل ’’تعوذ‘‘ کے الفاظ ملاحظہ فرمائیں:(أَعُوْذُ بِاللّٰہِ السَّمِیْعِ الْعَلِیْمِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ)یا یوں پڑھیں: (أَعُوذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ مِنْ نَفْخِہٖ وَ نَفْثِہٖ وَ ہَمَزِہٖ)اور الفاظ (أَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ) مرفوع متصل سند سے ثابت نہیں، روایت مرسل ہے۔ سوال۔ الاعتصام کی گزشتہ اشاعت میں آپ نے ایک سوال کے جواب میں فرمایا کہ تعوُّذ کے الفاظ(أَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ) مرفوع روایت سے ثابت نہیں، البتہ مرسل طریق سے ثابت ہیں۔ جب کہ حقیقت اس کے برعکس ہے۔ مثلاً ’’بخاری و مسلم شریف‘‘ میں واقعہ کا خلاصہ یہ ہے کہ : ( اِسَتَبَّ رَجُلَانِ عِنْدَ النَّبِیِّ صلي اللّٰه عليه وسلم فَجَعَلَ اَحَدُہُمَا یَغْضَبُ، وَ یَحْمَرُّ وَجْہُہٗ، وَ یَنْتَفِخُ اَوْدَاجُہٗ فَنَظَرَ اِلَیْہِ النَّبِیُِّ صلي اللّٰه عليه وسلم ۔ فَقَالَ: اِنِیْ لَاعَْلَمُ کَلِمَۃً لَوْ قَالَہَا، لَذَہَبَ ذَاعَنْہُ۔ اَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّحِیْمِ)انتہیٰ اس کے علاوہ ’’سورۂ نحل‘‘ کی آیت کریمہ {فَاِذَا قَرَأَتَ الْقُرْاٰن فَاسْتَعِذْ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ} (پ:14) میں ارسال وغیرہ کا سوال نہیں۔ مزید برآں اگر یہ سوال ہو کہ ’’صحیحین‘‘ والے واقعہ اورقرآنی آیت میں نماز کا
Flag Counter