Maktaba Wahhabi

563 - 614
مقرر کرنا درست عمل نہیں۔ [1] جمعہ کے روز عصر کے بعد مخصوص وظیفہ کرنے کا حکم سوال۔ جمعہ کے روز عصر کے بعد اسی جگہ بیٹھے بیٹھے اَسّی دفعہ خاص درود پاک پڑھیں تو 80 سال کے گناہ معاف ہو جاتے ہیں۔ کیا یہ حدیث قوی ہے؟ جواب۔ میرے علم میں نہیں۔ بیٹے کی بیماری پر ستر دفعہ ’’سورۃ یٰسین‘‘ پڑھوانا؟ سوال۔ ایک عورت کا بیٹا سخت بیمار تھا۔ اس نے محلے کی تمام ہم مسلک عورتوں کو اکٹھا کرکے ’’سورۃ یٰسین‘‘ ستر ستر بار پڑھوا کر دعا منگوائی ہے کیا قرآن و حدیث میں اس کا کوئی جواز ہے؟۔ ( محمد نعیم شہزاد واپڈا بوائز سکول) (9 جولائی 1993ء) جواب۔ مذکورہ طریقہ کتاب و سنت کی کسی نص سے ثابت نہیں ۔ بچے کی والدہ محترمہ کو خود ہی رب العزت کے حضور دعاء کرنی چاہیے تھی۔ اللہ تعالیٰ کا وعدہ حتمی و یقینی ہے۔ ( اُجِیْبُ دَعْوَۃَ الدَّاعِ اِذَا دَعَانِ) (البقرۃ:186) ” جب کوئی پکارنے والا مجھے پکارتا ہے تو میں اس کی دعا قبول کرتا ہوں۔‘‘ نیز فرمایا: (اَمَّنْ یُّجِیْبُ الْمُضْطَرَّ اِذَا دَعَاہُ وَ یَکْشِفُ السُّوْئَ ) (النمل:62) ” بھلا کون بے قرار کی التجاء قبول کرتا ہے جب وہ اس سے دعا کرتا ہے اور (کون اس کی) تکلیف کو دور کرتا ہے۔‘‘ قریب المرگ شخص کے پاس ’’سورۂ یٰسین‘‘ پڑھنا سوال۔ کیا قریب المرگ انسان کی روح بآسانی قبض ہونے کے لیے ’’سورۃ یٰسین‘‘ پڑھی جاسکتی ہے؟ اس کے پڑھنے کا کوئی ثبوت یا جواز ہے؟ (فقط والسلام، ماسٹر غلام رسول، خانیوال)(9 نومبر 2007ء) جواب۔ اس سلسلہ میں وارد حدیث ضعیف ہے۔ [2] مشکلات میں آسانی کا وظیفہ سوال۔ جناب حافظ صاحب ! السلام علیکم ! گزارش ہے کہ اللہ نے مجھے دنیا کی بہت سی نعمتوں سے نوازا ہوا ہے ، خدا کا
Flag Counter