Maktaba Wahhabi

564 - 614
شکر ہے کہ مجھے کسی چیز کی کمی نہیں۔ لیکن میری بچی جوان ہے اس کے رشتے کے لیے کئی جگہ بات کی ہے مگر کوئی رشتہ نہیں ملتا، ایک جگہ رشتہ ہوا تھا ایک سال بعد انھوں نے بھی جواب دے دیا ہے ۔ لوگ کہتے ہیں کہ رشتے کو باندھا ہوا ہے یا جادو وغیرہ کیا ہواہے۔ اسے کھولنے کے لیے وظیفہ کی ضرورت ہے۔ کیا کوئی وظیفہ ہے ؟ اگر ہے تو براہِ کرم شائع کردیں یا کوئی دعا وغیرہ بتادیں، تاکہ میری پریشانی دور ہو ، میں بہت پریشان ہوں۔(شیخ محمد سعید، لاہور) (8جون 2001ء) جواب۔ توہمات میں پڑنے کی ضرورت نہیں، اللہ کی طرف توجہ کریں، اپنے گناہوں کی معافی کی درخواست کریں، کیونکہ معافی مانگنے سے پریشانیاں دور ہوتی ہیں۔ اور کثرت سے یَاحَیُّ یَا قَیُّوْمُ بِرَحْمَتِکَ اَسْتَغِیْثُ (اے زندہ، اے قیوم! میں تجھ سے تیری رحمت کے ساتھ ہی مدد کا طلب گار ہوں) پڑھا کریں مشکل آسان ہوگی۔ ان شاء اللہ شفاء کے لیے پرندوں اور کیڑوں مکوڑوں کودانہ ڈالنا سوال۔ بیمار آدمی معالج کے پاس جاتا ہے ، معالج کہتا ہے کہ فلاں جگہ پر کیڑے مکوڑوں کو اتنے دن تک دانے ڈالو، تو تم ٹھیک صحت مند ہو جاؤ گے۔ قرآن و سنت کی روشنی میں اس پر عمل کرنے یا نہ کرنے کے حکم کی وضاحت فرمائیں۔ )سائل )(27جولائی2001ء) جواب۔ بلاشبہ صدقہ ردّ بلا ہے لیکن مذکورہ صورت میں نسخۂ صحت تجویز کرنے کی کتاب وسنت میں کوئی دلیل نہیں۔ آنکھوں کی پلکوں کے پٹھے پھڑکنے پر دم سوال۔ ہمارے بوڑھے آنکھوں کی پلکوں کے پٹھوں کے پھڑکنے کے متعلق عجیب باتیں بتاتے ہیں۔ جب ڈاکٹر اسے آنکھ کی کمزوری لاعلاج اور مولوی دم درود والے اس کا دَم بھی نہیں بتاتے کیااس میں کوئی عمیق اشارہ حالاتِ آدم کے متعلق بھی ہے؟ جواب۔آنکھوں کی پلکوں کے پٹھوں کے پھڑکنے کا سب سے بہتر دم ’’سورۂ فاتحہ‘‘ پڑھ کر دَم کردیا جائے۔ باذن اللہ درست ہو جائے گا۔ دراصل یہ کمزوری جسمانی تغیرات کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے۔ اس کا سب سے بہتر علاج خلوصِ نیت سے اللہ کی طرف رجوع ہے۔ اور ’’سورۂ فاتحہ‘‘ قرآن کے جملہ مضامین کا خلاصہ ہے جو اللہ سے لگاؤ کا بہترین ذریعہ ہے۔ چھوت کی بیماریوں سے بچنے کی کونسی دعا ء پڑھی جائے؟ سوال۔ چھوت کی بیماریوں سے بچنے کی کوئی دعا منقول ہو تو بیان فرمائیں۔ (سائل) (8 نومبر1996ء) جواب۔(حَسْبُنَا اللّٰہُ وَ نِعْمَ الْوَکِیْل) کا وِرد کثرت سے کریں۔[1]
Flag Counter