Maktaba Wahhabi

566 - 614
عنایت اللہ آفتاب، چوک کریم پارک، لاہور) (23 مئی 1997ء) جواب۔یہ طریقہ کار سلف سے ثابت نہیں۔ بدعت ہے۔ مومن کے نیک اعمال تو سدا ہی اس کے لیے باعثِ برکت ورحمت بنے رہتے ہیں۔ حدیث میں ہے: ( مَنْ اَحْدَثَ فِیْ اَمْرِنَا ھٰذَا مَا لَیْسَ مِنْہُ فَہُوَ رَدٌّ)[1] ” یعنی جو دین میں اضافہ کرے وہ مردود ہے۔‘‘ برکت کی نیت سے بخاری شریف کی تلاوت کرنا سوال۔ دفع بلا یا برکت کی نیت سے بخاری شریف کی تلاوت کرنا سنت ہے یا بدعت؟ جواب۔ بخاری شریف کی قراء ت رضائے الٰہی کے حصول کی خاطر ہونی چاہیے۔ دفع بلا یا برکت وغیرہ اس کے ثمرات میں سے ہے۔ نئے سال کے آغاز پر نظم یا مقالہ شائع کرنا سوال۔ نئے سال کے آغاز پر تقریر کرنا یا نظم و مقالہ شائع کرنا کیسا ہے؟ جواب۔ نئے سال کے آغاز پر تاریخ اسلامی میں اہم حوادث اور وقائع کو اللہ کی نعمتوں کو تذکیر و عبر کے طور پر بیان کرنا جائز ہے کوئی حرج نہیں۔’’صحیح بخاری‘‘کی پہلی جلد کے آخری میں مصنف نے تبویب قائم کی ہے: (بَابُ التَّارِیخِ، مِنْ أَیْنَ أَرَّخُوا التَّارِیخَ)اور قرآن میں ہے: {وَ ذَکِّرْہُمْ بِاَیّٰمِ اللّٰہِ} (ابراھیم:5) چھوت کی بیماریوں سے بچنے کے لیے کیا پڑھا جائے؟ سوال۔ چھوت کی بیماریوں سے بچنے کی کوئی دعا منقول ہو تو بیان فرمائیں۔ (سائل) (8 نومبر1996ء) جواب۔ حَسْبُنَا اللّٰہُ وَ نِعْمََ الْوَکِیْل کا وِرد کثرت سے کریں۔[2] وَ یَعْلَمُ مَا فِی الاَرْحَامِ کی تشریح اور طب ِ جدید: سوال۔ موجودہ دور میں طرح طرح کے فتنے سر اٹھا رہے ہیں۔ اب یہ مسئلہ اٹھا ہے کہ قرآنِ مجید میں ہے: (اِنَّ اللّٰہَ عِنْدَہٗ عِلْمُ السَّاعَۃِ وَ یُنَزِّلُ الْغَیْثَ وَ یَعْلَمُ مَا فِی الْاَرْحَامِ وَ مَا تَدْرِیْ نَفْسٌ مَّاذَا تَکْسِبُ غَدًا وَ مَا تَدْرِیْ نَفْسٌ بِاَیِّ اَرْضٍ تَمُوْتُ اِنَّ اللّٰہَ عَلِیْمٌ خَبِیْرٌ ) (لقمان:34) لیکن ڈاکٹر حضرات بچے کی پیدائش سے تین چار ماہ قبل بتا دیتے ہیں کہ بچہ پیدا ہو گا یا بچی اس سے ذہن میں تردد
Flag Counter