Maktaba Wahhabi

587 - 614
متفرقات کیا رسول اپنی طرف سے شریعت بنا سکتا ہے؟ سوال۔ اللہ شریعت نافذ کرتے ہیں، کیا رسول کو بھی اختیار ہے؟ جب کہ قرآن میں ہے: {اَمْ لَہُمْ شُرَکٰٓؤُا شَرَعُوْا لَہُمْ مِّنَ الدِّیْنِ } (الشورٰی:21) ’’یعنی ایسا کرنا شرک ہے۔ جب کہ دوسری آیات و احادیث میں ہے کہ اللہ اور رسول نے فرض فرمایا۔ یا اگر مجھ کو لوگوں کی مشقت کا ڈر نہ ہو تا تو مسواک کرنا فرض قرار دیتا۔ اسی طرح تراویح کے متعلق بھی فرمایا۔ احادیث صحیح ہیں اور تضاد ظاہر ہے۔ وضاحت فرماکر ممنوع فرمادیں۔ جواب۔رسول بمعنی مرسل اس کو کہا جاتا ہے جو دوسرے کے حکم کا پابند ہو۔ لہٰذا نبی یا رسول عام حالات میں جو کچھ وضاحت کرتا ہے وہ اللہ کی طرف سے ہوتی ہے۔ قرآن میں ہے : {وَمَا یَنْطِقُ عَنِ الْہَوٰی} (النجم:3) شریعت مقرر کرنا صرف اللہ کا اختیار ہے۔ مخلوق اس کے حکم کی پابند ہے۔ کیا اللہ نے ہمارا نام مسلم رکھا ہے ، اور کیا اہل سنت یا اہل حدیث کہلوانا فرقہ بندی ہے؟ سوال۔ اللہ نے ہمارا نام مسلم رکھا ہے ، لہٰذا اہل سنت یا اہل حدیث کہلوانا ناجائز اور فرقہ سازی ہے؟ جواب۔عہدِ رواں میں اس لا یعنی بحث مباحثے کا بانی مسعود احمد ہے ، محدثین عظام کی تضحیک ،ان کے کارہائے نمایاں کا منہ چڑانا ، اسلام کا لیبل لگا کر جہمیہ، معتزلہ، خوارج اور دیگر باطل فرقوں کی در پردہ وکالت کرنا اس کا وطیرہ ہے۔ مگر یاد رہے کہ: (یُرِیْدُوْنَ اَنْ یُّطْفِؤا نُوْرَ اللّٰہِ بِأَفْوَاہِہِمْ وَیَاْبَی اللّٰہُ اِلَّا اَنْ یُّتِمَّ نُوْرَہٗ وَ لَوْ کَرِہَ الْکَافِرُوْنَ) (التوبۃ:32)
Flag Counter