Maktaba Wahhabi

600 - 614
(لَا یَدْخُلُ الْجَنَّۃَ نَمَّامٌ )[1] ”چغلخور جنت میں داخل نہیں ہوگا۔‘‘ حسد :دو طرح کاہوتا ہے۔ 1۔ حاسد، دوسرے کی نعمت مال، علم، مرتبہ اور سلطنت کے زوال کی تمنا کرے اور یہ کہ اسے حاصل ہو جائے۔ 2۔ دوسرے کی نعمت کے زوال کی تمنا کرے، چاہے اُسے ملے نہ ملے اوریہ بدترین حسد ہے۔[2] بغض: حبّ کی ضد کو کہا جاتا ہے۔(ترتیب القاموس المحیط) ”صحیح بخاری‘‘ کے کتاب الایمان کے آغاز میں ہے: ( وَالْحُبُّ فِی اللّٰہِ وَالْبُغْضُ فِی اللّٰہِ مِنَ الْاِیْمَانِ) ”اللہ کے لیے کسی سے محبت کرنا اور اللہ کے لیے کسی سے بغض رکھنا ایمان کا جزء ہے۔ تفصیل کے لیے ملاحظہ ہو، فتح الباری:10/483۔ امام راغب فرماتے ہیں: ( اَلْبُغْضُ نَفَارُ النَّفْسِ عَنِ الشَّیْئِ الَّذِیْ تَرْغَبُ عَنْہُ وَ ھُوَ ضِدُّ الْحُبِّ فَاِنَّ الْحُبَّ اِنْجِذَابُ النَّفْسِ اِلَی الشَّیْئِ الَّذِیْ تَرْغَبُ فِیْہِ)[3] برے آدمی کو ذلیل کرنا یا برائی بیان کرنے کا نقصان سوال۔ کیا برے آدمی کو ذلیل کرنے یا اُس کی برائی بیان کرنے سے اُس برے آدمی کے گناہ کم ہوں گے؟ (سائل ) (30 اپریل 1999ء) جواب۔ ہاں کمی واقع ہو جاتی ہے۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے ایک چور کو برا کہا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس کے گناہ میں تخفیف مت کر۔ [4] بیوہ کی دوسری جگہ شادی کے بعد بچوں پر یتیموں کا حکم لاگو ہوگا؟ سوال۔ ہمارا چھوٹا بھائی مقبوضہ کشمیر میں شہید ہوا اس کے چھوٹے بچے دو ہیں۔ ایک بچہ اور ایک بچی ۔ اب اس کی بیوہ نے آگے شادی کرلی ہے۔ یعنی ہمارے چھوٹے بھائی سے۔ کیا اب بھی شہید بھائی کے بچے یتیم ہیں اور اُن سے یتیموں جیسا
Flag Counter