Maktaba Wahhabi

602 - 614
”یعنی میں اس بات کو ناپسند کرتا ہوں کہ کوئی قرآن کو بے محل رکھے ۔‘‘ اور ان سے ایک روایت میں ہے اگر غیر مسلم کی ہدایت کی امید ہو تو جائز ہے۔ ورنہ ناجائز ؟ سورج گرہن اور چاند گرہن کے ساتھ کوئی واقعہ منسوب کرنا سوال۔ کچھ لوگوں نے سورج اور چاند گرہن کے ساتھ کچھ واقعات منسوب کر رکھے ہیں۔ کیا شرعاً یہ ٹھیک ہے؟ (خالد مصطفی ۔ ایس ایس ٹی گورنمنٹ نسیم ہائی سکول حاصلانوالہ تحصیل پھالیہ ضلع گجرات) (4 ستمبر 1992ء) جواب۔ شرعاً کوئی واقعہ رہن میں مؤثر نہیں۔ متعدد احادیث میں ہے: (إِنَّ الشَّمْسَ وَالقَمَرَ آیَتَانِ مِنْ آیَاتِ اللَّہِ، لاَ یَنْکَسِفَانِ لِمَوْتِ أَحَدٍ وَلاَ لِحَیَاتِہِ، وَلَکِنَّ اللّٰهَ تَعَالَی یُخَوِّفُ بِہَا عِبَادَہُ )[1] یعنی ’’ سورج چاند اللہ کی نشانیوں میں سے ہیں۔ ان کے ذریعے اللہ اپنے بندوں کو ڈراتا ہے۔‘‘ بند کمرے میں پاؤں قبلہ رُخ کرنا سوال۔ بندکمرے کے اندر قبلہ کی طرف پیر کرکے سویا جا سکتا ہے یا نہیں؟ (خالد مصطفی ۔ ایس ایس ٹی گورنمنٹ نسیم ہائی سکول حاصلانوالہ تحصیل پھالیہ ضلع گجرات) (4 ستمبر 1992ء) جواب۔ سونے والے کمرے کے اندر ہو یا باہر۔ کسی حدیث میں قبلہ رُخ پاؤں کرنا منع نہیں آیا۔ البتہ طبعی احترام کا تقاضا یہ ہے کہ قبلہ کی طرف پاؤں کرنے سے احتراز کیا جائے۔ قرآنِ مجید میں ہے: ( وَ مَنْ یُّعَظِّمْ شَعَآئِرَ اللّٰہِ فَاِنَّہَا مِنْ تَقْوَی الْقُلُوْبِ) (الحج:32) قبلے کی طرف پاؤں کرنا سوال۔ کیا قبلے کی طرف پاؤں کرکے سونا اور بیٹھنا منع ہے ، صحیح حدیث کے حوالے سے وضاحت فرمادیں۔ (سائل) (16 فروری2001ء) جواب۔ قبلے کی طرف پاؤں کرنے، سونے یا بیٹھنے سے حدیث میں ممانعت وارد نہیں۔ کسی کو بدنام کرنے کے لیے جاسوسی کرنا سوال۔ کیا کسی کی اس لیے جاسوسی کرنا کہ اُسے بدنام کیا جائے یا رسوا کیا جائے، جائز ہے؟ (سائل محمد اکرم شیخ دوکاندار) (6 مارچ 1992ء)
Flag Counter