Maktaba Wahhabi

626 - 614
جواب۔ اچھی شاعری کرنا جائز ہے۔ جب کہ بری شاعری سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سخت نفرت دلائی ہے۔ یہی حکم ان اشعار کا ہے جو داخلِ نصاب ہیں۔ اشعار میں مبالغے کی حدود وقیود سوال۔ علامہ اقبال مرحوم کا شعر ہے: حضور دہر میں آسودگی نہیں ملتی وفا کی بو ہو جس میں وہ کلی نہیں ملتی مگر میں نذر کو اِک آبگینہ لایا ہوں جو چیز اس میں ہے وہ جنت میں بھی نہیں ملتی دریافت طلب امر یہ ہے کہ کیا جنت میں واقعتا کسی چیز کی کمی محسوس ہو گی؟ (عبد الرزاق اختر، محمدی چوک، حبیب کالونی گلی نمبر 12، رحیم یار خان) (مارچ 2005) جواب۔ شاعر کا مقصود محض مبالغہ ہے اگر احمد شوقی کی طرح استثنائی انداز میں کہا جاتا تو بہت بہتر ہوتا آمَنْتُ بِاللّٰہِ وَاسْتَثْنَیْتُ جَنَّتَہٗ دَمِشْقُ جَنَّاتٌ وَرَیْحَانٌ ”میں اللہ پر ایمان رکھتا ہوں اور اُس کی جنت کو مستثنیٰ کرتے ہوئے کہتا ہوں کہ دمشق (اس زمین کی) جنت اور عظیم الشان نعمت ہے۔‘‘ کیا کسی مسلمان کے لیے جانوروں کو خصی کرنا جائز ہے؟ سوال۔ (1) بیل، سانڈ، بکرے وغیرہ، جو جانور خصّی کیے جاتے ہیں ان کی کیا دلیل ہے۔ مسلم و غیر مسلم دونوں خصی کر سکتے ہیں؟ (2) کیا کوئی مسلمان بھی یہ کام کر سکتا ہے۔ وضاحت فرمائیں۔ (سائل محمد اسلم گھلوی،مرکزی مسجد اہل حدیث قلعہ دیدار سنگھ، گوجرانوالہ) (13 مارچ، 1992ء) جواب۔ جانوروں کو خصی کرنے کے بارے میں اہل علم کے دو متضاد اقوال ہیں۔ ایک گروہ منع کا قائل ہے جب کہ دوسرا گروہ عملی جواز کا قائل ہے۔ اوّل الذکر طائفہ کے دلائل بالاختصار حسب ذیل ہیں: 1۔ {وَ لَاٰمُرَنَّہُمْ فَلَیُغَیِّرُنَّ خَلْقَ اللّٰہِ } (النساء:119)
Flag Counter