Maktaba Wahhabi

631 - 614
انجکشن سے جانور کو حاملہ کرنا سوال۔ انجکشن کے ذریعے گائے یا بھینس وغیرہ میں بچوں کی پیدائش کا طریقہ کیا ہے؟ جائز ہے یا نہیں؟ (نیاز محمد، تحصیل و ضلع بھکر) (28جون 1996ء) جواب۔ بوقتِ ضرورت گائے اور بھینس وغیرہ کو انجکشن کے ذریعہ حاملہ کرنا جائز ہے۔ تفصیل ’’الاعتصام‘‘ کی کسی اشاعت میں ہو چکی ہے۔ انجکشن کے ذریعہ جانور سے دودھ حاصل کرنا سوال۔ انجکشن لگا کر بھینس، گائے وغیرہ سے دودھ حاصل کرنا(دوہنا) جائز ہے یا حرام ؟ دلیل کے ساتھ وضاحت کریں۔ (نیاز محمد، تحصیل و ضلع بھکر) (28جون1996ء) جواب۔ بوقتِ ضرورت انجکشن کے ذریعہ بھینس گائے وغیرہ کے دودھ کو حاصل کرنے کا جواز ہے۔ بشرطیکہ مالک نے جانور کو چارہ کا حق پورا ادا کیا ہو۔ کتب احادیث میں موجود ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے ایک اونٹ نے شکایت کی تھی کہ مالک چارہ کم دیتا ہے اور کام زیادہ لیتا ہے۔ اس پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مالک کو تنبیہ فرمائی تھی۔ (ملاحظہ ہو مشکوٰۃ باب المعجزات) اس واقعہ سے معلوم ہوا کہ حق کی ادائیگی کی صورت میں انسان ہر ممکنہ صورت میں جانور سے اپنا حق وصول کر سکتا ہے۔ یہاں وہ دودھ مراد ہے جو انسانی خوراک کا اہم ترین جز ہے۔ قرآن مجید میں رب العزت نے اسے بطورِ امتنان و احسان بیان فرمایا ہے: (وَ اِنَّ لَکُمْ فِی الْاَنْعَامِ لَعِبْرَۃً نُسْقِیْکُمْ مِّمَّا فِیْ بُطُوْنِہٖ مِنْم بَیْنِ فَرْثٍ وَّ دَمٍ لَّبَنًا خَالِصًا سَآئِغًا لِّلشّٰرِبِیْنَ) (النحل:66) ”اور تمہارے لیے چارپایوں میں بھی(مقام) عبرت ( و غور) ہے کہ ان کے پیٹوں میں جو گوبر اور لہو ہے۔ اس کے درمیان سے ہم تم کو خالص دودھ پلاتے ہیں جو پینے والوں کے لیے خوشگوار ہے۔‘‘ ممنوحہ(عطا کردہ) جنگلات میں تبدیلی کا مطالبہ صحیح نہیں سوال۔ علاقہ کوہستان کے جنگلات خوڑگئی و مرجونہ واقع رقبہ پالس تحصیل ٹین میں آج سے کچھ عرصہ قبل مندرجہ ذیل چار قبائل کے حصے میں آٹھواں حصہ تقسیم کیا گیا اور باقی سات حصے دوسری قوموں کو دیے گئے تھے۔ 1۔ کمال خیل 2۔ چوتھا خیل فرائے خیل بھٹکہ
Flag Counter