Maktaba Wahhabi

640 - 614
( مَا الْمَسؤلُ عَنْہَا بِاَعْلَمُ مِنَ السَّائِلِ ) ”مسؤل عنہ کو بھی سائل سے زیادہ علم نہیں۔‘‘ حضرت عیسیٰ اور امام مہدی میں سے پہلے کون آئیں گے؟ سوال۔ حضرت عیسیٰ علیہ السلام یا امام مہدی دونوں میں سے کون پہلے آئے گا اور حدیث نبوی میں اس بارے میں کیا ارشاد ہے؟ (ساجد حفیظ، لاہور) (8 جون 1990ء) جواب۔ حافظ ابن کثیر رحمۃ اللہ علیہ مسئلہ مہدی پر تفصیلی بحث کرتے ہوئے فرماتے ہیں: ( وَ اَظُنُّ ظُھُوْرَہٗ قَبْلَ نُزُوْلِ عِیْسٰی ابْنِ مَرْیَمَ کَمَا دَلَّتْ عَلٰی ذَالِکَ الْاَحاَدِیْثُ) ”یعنی میرا خیال ہے مہدی کا ظہور حضرت عیسیٰ ابن مریم علیہ السلام سے پہلے ہو گا، جس طرح کہ کئی ایک احادیث اس بات پر دال ہیں۔‘‘ (بسط و تفصیل کے لیے ملاحظہ ہو ، النہایۃ ،ص:27، تا 33، اور عون المعبود، ج:4،ص:170) سیدنا یوسف کی بیوی کا نام کیا تھا؟ سوال۔ :سیدنا یوسف علیہ السلام کی بیوی کا نام کیا تھا؟ ہمارے ہاں ایک مولوی صاحب نے زلیخا نامی عورت کے سیدنا یوسف علیہ السلام کی بیوی ہونے کی نفی کی ہے اور کہا ہے کہ وہ زانیہ ہے۔ کیا موصوف کا یہ کہنا درست ہے۔ مولوی صاحب کا کہنا ہے کہ حضرت یوسف علیہ السلام کی بیوی کا نام آمس ناتھ تھا۔ حوالہ مولانا سلیمان منصورپوری رحمۃ اللہ علیہ کی کتاب ’’الجمال والکمال‘‘ کا دیتے ہیں۔ اس کی وضاحت فرما کر عنداللہ ماجور ہوں۔ (ابو حنظلہ محمد محمود علوی،ضلع اوکاڑہ) (15 مئی 1998ء) (20 مئی 2011ء) جواب۔ واقعی قاضی سلیمان منصورپوری نے اپنی کتاب’’الجمال والکمال‘‘ میں بدلائل اس بات سے انکار کیا ہے کہ زلیخا حضرت یوسف علیہ السلام کی بیوی ہو۔ میرے خیال میں انھوں نے حضرت یوسف علیہ السلام کی بیوی کا نام راعیل ذکرکیا ہے۔ عیسیٰ علیہ السلام تو زندہ ہیں عیسائی اپنے انبیاء کی قبروں کی پوجاکیسے کرتے ہیں؟ سوال۔ حدیث شریف میں آیا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی اس بیماری میں( جس سے اچھے ہو کر نہیں اٹھے) یوں فرمایا: اللہ یہود و نصاریٰ پر لعنت کرے، انھوں نے اپنے انبیاء کی قبروں کو سجدہ گاہ بنا لیا۔ (بخاری شریف،ج:1،ص:601، کتاب الجنائز) اب آپ سے مسئلہ یہ پوچھنا ہے کہ یہودیوں نے تو اپنے انبیاء کی قبروں کو سجدہ گاہ بنا لیا ہے مگر نصاریٰ نے کیسے اپنے نبی یعنی حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی قبر کو سجدہ گاہ بنا لیا ؟ کیونکہ نصاریٰ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے ماننے والوں کو کہتے ہیں ۔ ایک
Flag Counter