Maktaba Wahhabi

657 - 614
شاہ ولی اللہ صاحب رحمۃ اللہ علیہ ہیں اور بعد میں شیخ الکل سید نذیر حسین دہلوی رحمۃ اللہ علیہ ہیں۔ زمانہ دراز سے یہ سلسلہ متروک تھا دوبارہ اس میں روح پھونکنے کی سعی کی جارہی ہے۔ اللہ تعالیٰ جزائے خیر دے وزارت کویت کو جو اس مادی دور میں اسلام کی سربلندی کے لیے کوشاں ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس دورہ کے اثرات کئی ایک علاقوں میں محسوس ہونے لگے ہیں۔ سابقہ مجلس میں سعودی عرب کے معالی (اعلیٰ) وزیر ترکی اور قطر کے ایک اہم عہدہ دار نے شرکت کرکے بہترین تاثرات کا اظہار فرمایا کہ ایسی مبارک مجالس کا انعقاد ہم بھی اپنے ہاں کریں گے جب کہ دولت بحرین تیاری کے مراحل میں ہے۔ واللہ ولی التوفیق (الراقم: ثناء اللہ بن عیسیٰ خاں ) شیخ ثناء اللہ مدنی صاحب کے علم و تعلیم کے متعلق ایک سوال سوال۔ آپ نے مدینہ یونیورسٹی سے کب اور کس شعبہ میں سند ِ فراغت حاصل کی۔ نیز وہاں جامعہ میں اور یہاں پاکستان میں آپ کے مشہور اساتذہ کون کون سے ہیں؟ (محمد صدیق تلیاں۔سمندر کٹھ ضلع ایبٹ آباد) (21 اگست 1998ء) جواب۔ میں مدینہ یونیورسٹی سے 1968ء میں شریعت کالج سے امتیازی حیثیت سے فارغ ہوا۔ اس وقت یہ واحد کالج تھا، باقی سب بعد میں بنائے گئے۔ بعد میں ڈبل ایم اے کیا۔ میرے بہت سارے شیوخ ہیں۔ ان میں سے حافظ عبد اللہ محدث روپڑی۔ محدث گوندلوی۔ علامہ البانی، علامہ محمد الامین الشنقیطی صاحب تفسیر اضواء البیان۔ ڈاکٹر تقی الدین الہلالی رحمۃ اللہ علیہ ، شیخ الحدیث مولانا محمد عبدہ الفلاح ، مولانا عبدالغفار حسن، علامہ الشیخ حماد الانصاری۔ علامہ قادربخش بہاول پوری وغیرھم۔ مکمل تفصیل میری کتاب ’’تذکرۃ الجہابذۃ الدرری‘‘ میں ملاحظہ کی جا سکتی ہے۔ آپ کی کوئی کتاب، یا کتابیں شائع ہوئی ہوں تو کہاں سے منگوائی جا سکتی ہیں؟ سوال۔ آپ کی کوئی کتاب، یا کتابیں شائع ہوئی ہوں تو کہاں سے منگوائی جا سکتی ہیں؟ قرآن و سنت سے اپنے عشق کی تسکین اور اپنی علمی پیاس کو بجھانے کے لیے قرآن و سنت کے علم پر مبنی سلفی علمائے کرام کی لکھی ہوئی زیادہ سے زیادہ کتابیں پڑھنے اور ان کو اپنے پاس ذخیرہ کرنا چاہتا ہوں۔ آپ مجھے کسی ایسے ادارے کا پتہ وغیرہ بتا دیجیے جو اس سلسلے میں میرے ساتھ تعاون کرے اور قیمت لے کر مجھ کو ترجیحاً اردو میں لکھی ہوئی کتابیں فراہم کرے۔ جواب۔ تاحال قابلِ ذکر میری کوئی تالیف نہیں کیونکہ زیادہ تر مشغلہ تدریس اور دعوت و تبلیغ ہے روزانہ دو مدرسوں میں تدریسی فرائض سرانجام دینے ہوتے ہیں تاہم فتاویٰ چند جلدوں میں زیر تدوین ہے۔ مکتبہ سلفیہ شیش محل روڈ کے علاوہ اُردو بازار لاہور میں ہمارے کافی تعداد میں کتب خانے پائے جاتے ہیں۔ ان سے رابطہ کریں۔ امید واثق ہے جملہ حضرات آپ سے تعاون کریں گے۔ ان شاء اللہ
Flag Counter