Maktaba Wahhabi

658 - 614
آپ کی کتاب تذکرۃ الجہابذۃ الدرری کہاں سے مل سکتی ہے؟ سوال۔ آپ کی کتاب/ سند جو کہ فاروقی کتب خانہ والوں نے چھاپی تھی وہ کہاں سے مل سکتی ہے ؟ اس کی ہمیں ضرورت ہے۔ (تذکرۃ الجہابذۃ الدرری)(محمد صدیق تلیاں، ایبٹ آباد)(18 جون1999ء) جواب۔ تذکرۃ الجہابذۃ میرے پاس ہے لیکن یہ عام مطالعہ کی کتاب نہیں یہ تو صرف اس کو دی جاتی ہے جس کے تلمذ کا انتساب میری طرف ہو۔ فتویٰ کو مزید آسان بنائیں سوال۔ محترم و مکرمی جناب شیخ الحدیث مولانا حافظ ثناء اللہ مدنی صاحب۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ آپ کے جاری کردہ فتویٰ جات ہفت روزہ الاعتصام میں بڑے شوق سے پڑھتا ہوں جو کہ بڑے معلوماتی ہوتے ہیں۔ جزاک اللہ ۔ مگر فتویٰ میں قرآن و حدیث کے جو حوالہ جات آپ تحریر کرتے ہیں۔ ان کا اردو ترجمہ شامل نہیں ہوتا۔ جس سے پڑھنے والوں کو فتویٰ مکمل طور پر سمجھ نہیں آتا۔ حوالہ ہفت روزہ الاعتصام مورخہ 95/12/15 (صفحہ:8۔9) آپ نے صفحہ نمبر 8 پر سوال نمبر 3کے جواب میں سبحانک اللہ پڑھنے میں تشریح نہیں فرمائی جس کی وضاحت بہت ضرورت ہے۔د وسری مؤدبانہ گزارش ہے کہ آپ مہربانی فرما کر آسان اردو میں جواب تحریر فرمایا کریں تاکہ ہر پڑھنے والا سمجھ سکے۔ شکریہ۔ آپ کا مخلص ( محمد یعقوب گڑھی شاہو۔لاہور) (15مارچ 1996ء) جواب۔ محترم جناب محمد یعقوب صاحب! گزارش ہے مقدور بھر میری کوشش ہوتی ہے کہ ہر فتویٰ آسان انداز میں تحریر ہو۔ بعض عربی عبارتوں کا ترجمہ اس لیے ترک کردیا جاتا ہے کہ ان کا مفہوم اردو عبارت میں واضح کیا جا چکا ہوتا ہے۔ یا پھر اس عبارت کی اصل ضرورت صرف عربی دانوں تک محدود ہوتی ہے۔ دوسری طرف الاعتصام کی تنگ دامنی پیش نظر ہوتی ہے۔ اس کے باوجود تعمیل کی سعی ہوگی۔ آپ نے جس سوال کے جواب کی عدم ِ وضاحت کی نشاندہی فرمائی ہے وہ شاید کسی سہو کا نتیجہ ہے۔ آپ کی یاد دہانی کا شکریہ۔ نماز میں ’’سورۃ فاتحہ‘‘ کی قراء ت چونکہ ضروری ہے اور سبحانک اللہ پڑھنا مسنون ہے۔ لہٰذا صرف فاتحہ کی قراء ت کا اہتمام ہونا چاہیے۔ ہاں البتہ مقتدی اگر یہ سمجھتا ہے کہ ثناء کے بعد امام کے رکوع میں جانے سے پہلے فاتحہ کو پا سکتاہے تو ثناء بھی پڑھ سکتا ہے اور ’’سورۂ فاتحہ‘‘ کے علاوہ دوسری سورت بھی ملا سکتا ہے۔ تفسیر احسن البیان کہاں سے مل سکتی ہے؟ سوال۔ مولانا حافظ صلاح الدین یوسف صاحب کہاں ہوتے ہیں اور ان کی تفسیر’’احسن البیان‘‘ کہاں سے مل سکتی
Flag Counter