Maktaba Wahhabi

74 - 382
7… ان چیزوں کی زیادہ مشابہت ڈھولکی وغیرہ سے معلوم ہوتی ہے۔ لہٰذا ان سے احتراز کرنا چاہیے۔ 8… طبعی خوشی کی بناء پر کوئی حرج نہیں۔ 9… مہندی کی رسم سے اجتناب افضل ہے۔ 0… ولیمہ رخصتی کے بعد ہونا چاہیے۔ !… ایجاب وقبول واجب ہے جب کہ خطبہ نکاح ضروری نہیں صرف مستحب ہے۔ یاد رہے بالا امور میں سے جس کام کے کرنے سے غیر مسلموں سے مشابہت لازم آئے بہرصورت وہ حرام ہیں۔ حدیث میں ہے(( مَنْ تَشَبَّہَ بِقَوْمٍ فَہُوَ مِنْہُمْ۔))[1] یہ حدیث عام ہے زندگی کے ہر شعبہ کو شامل ہے جس میں لباس وضع قطع بھی داخل ہے بلکہ اوّل نمبر پر داخل ہے۔ کیوں کہ یہ ہر وقت کی شے ہے اور وہ شے ہے جس پر دور سے نظر پڑتی ہے۔ پس اس کو ضرور اللہ اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے دشمنوں کی امتیازی صورت سے الگ کرنا چاہیے۔ مشار الیہ حدیث پر تفصیلی گفتگو کے لیے ملاحظہ ہو فتاویٰ اہل حدیث، جلد:۳، ص:۳۳۸۔ لشیخنا محدث روپڑی رحمہ اللہ رحمۃ واسعۃ شادی سے متعلق بعض مسائل صحت نکاح کے لیے والدین کی رضا مندی کافی ہے؟ سوال :ایک آدمی دوسرا نکاح کرنا چاہتا ہے اور اس کی سابقہ بیوی دوسرے نکاح پر ناراض ہے اور وہ آدمی دونوں بیویوں کے حقوق ادا کر سکتا ہے اور دوسری شادی والی لڑکی کے ماں باپ راضی ہیں مگر اس لڑکی کا چچا ناراض ہے کیا یہ نکاح ہو سکتا ہے ؟ (ایک سائل، ینگریہ ضلع بدین سندھ) (۴ فروری ۱۹۹۴ء) جواب :اگر دو بیویوں کے حقوق صحیح طریقے سے ادا کر سکتا ہے اور عدل و انصاف کا کما حقہ اہتمام کر سکتا ہے تو لڑکی کے والدین کی اجازت اور رضا مندی سے دوسرا نکاح جائز ہے لڑکی کے والدین کی رضا مندی کے بعد چچا کی رضا مندی ضروری نہیں ہے۔ (وَاللّٰہُ سُبْحَانَہُ وَتَعَالٰی اَعْلَمُ ۔) دلہن کا تیاری کے لیے بیوٹی پارلر جانا جائز ہے ؟ سوال :کیا لڑکی شادی کے لیے تیار ہونے بیوٹی پارلر جا سکتی ہے ؟ جیسا کہ مندرجہ ذیل دو حدیثوں میں اشارہ ہے:
Flag Counter