Maktaba Wahhabi

رجال القرآن 1

مؤلف: ڈاکٹر عبد الرحمٰن عمیرہ

ناشر: دار السلام

مترجم: حافظ قمر حسن

عرش ناشر یہ جون 2012ءکی بات ہے کہ راقم الحروف ریاض کے مشہور اشاعتی ادارے داراللواء للنشر والتوزیع کےشوروم میں گیا۔ مجھے ایک کتاب کی تلاش تھی جو میرےعلم کے مطابق اسی ادارے سےملتی تھی۔ مطلوبہ کتاب ملی یا نہ ملی یہ مجھے اب یاد نہیں مگر مجھے اس ادارے کی شائع شدہ کتاب ’’رجال أنزل اللّٰه فيهم قرآنا ‘‘ نظر آگئی ۔میں کسی زمانے میں اس کتاب کوجستہ جستہ دیکھ چکاتھا۔ میں اس بات پر اللہ کا شکر گزار ہوں کہ مجھے اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ،صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اوراسلامی تاریخ سے محبت ہے۔ اوریہی وجہ ہےکہ میری ذاتی لائبریری میں تاریخ سےمتعلق بہت ساری کتابیں ہیں۔ اگر ہم اسلامی تاریخ کی بات کریں تو اس کا کوئی صفحہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے ذکر سے خالی نہیں ۔ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کانام آتے ہی وہ سنہرا دورآنکھوں کے سامنےآ جاتا ہے جب اللہ کےر سول صلی اللہ علیہ وسلم کے زیرتربیت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اوراس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو راضی کرنے کے لیے اپنی زندگیاں دین پر فدا کر گئے تھے ۔ صحابہ کرام نے جس طرح اللہ اور اس کے محبوب صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت اور فرمانبرداری کی اور اس کےلیے قربانیاں دیں تاریخ ان کی مثال دینے سے قاصر ہے۔ صحابہ کرام ان اوقات کی تلاش میں رہتے تھے
x
صفحہعنوان
9عرش ناشر
13پیش لفظ
17حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ
19حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کے متعلق قرآن مجید کی ایک آیت
21حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ
23چہرہ مہرہ
23اسلام کے زیر سایہ
29رفیق سفر
34حیات نبوی میں نماز کی امامت
38بیعتِ خلافت
40لشکر اسامہ اور حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ
44ارتداد کی لڑائیاں
51اہل ارتداد کی سرکوبی کے لیے فوجی دستوں کی روانگی
54مسیلمہ کذاب کا انجام
58وفاتِ حسرت آیات
61اختتامیہ
69حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ
71حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے متعلق قرآن مجید کی آیات
73حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ
77اسلام کے زیر سایہ
84ہجرت مدینہ
87عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ مدینہ منورہ میں
99خلیفۂ ثانی حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ
101اراکین کابینہ کا انتخاب
121اہلِ خانہ کے درمیان
136رعایا کی خاطر راتوں کو جاگنا
145خلیفۂ ثانی اور ان کی رعایا
152آخری ایام
155شہادت
158ابتدا میں درج آیات کا شان نزول
160اختتامیہ
166حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کے متعلق قرآنِ مجید کی ایک آیت
168حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ
172اسلام کے زیر سایہ
178حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ اور بیعت رضوان
188خلیفۂ ثالث حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ
194فتنہ شہادتِ عثمان
196فتنہ شہادتِ عثمان رضی اللہ عنہ کاپہلا اور نہایت بنیادی سبب
196فتنہ انگیزی کے سلسلے میں سبائیوں کا گھناؤنا کردار
202فتنہ شہادتِ عثمان رضی اللہ عنہ کا دوسرا سبب
202فتنہ انگیزی کے سلسلے میں بدوؤں کا کردار
205فتنہ شہادتِ عثمان رضی اللہ عنہ کا تیسرا سبب
205معاشرتی تبدیلیاں
208فتنہ شہادتِ عثمان رضی اللہ عنہ کا چوتھا سبب
208خوشحالی اور عہد عثمانی کے اسلامی معاشرے پر اس کے مثبت و منفی اثرات
210فتنہ شہادتِ عثمان رضی اللہ عنہ کا پانچواں سبب
210حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کی نرم مزاجی اور رحمدلی
212عثمان رضی اللہ عنہ کاچھٹا سبب
212کبار صحابۂ کرام کو مدینہ منورہ سے نقل مکانی کی اجازت
214فتنہ شہادتِ عثمان رضی اللہ عنہ کا ساتواں سبب
214قریش کی حکومت سے بعض عرب قبائل کا حسد
217شہادت عثمان رضی اللہ عنہ
230حضرت علی رضی اللہ عنہ کے متعلق رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ایک فرمان
231حضرت علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ
234مدینہ منورہ میں آمد
243بیعت خلافت
Flag Counter