Maktaba Wahhabi

تفسیر سورۂ فاطر

مؤلف: ارشاد الحق اثری

ناشر: ادارۃ العلوم الاثریہ فیصل آباد

سال شائع: فروری 2014ء

﴿اِعْمَلُوْا ٰالَ دَاوٗدَ شُکْرًا وَ قَلِیْلٌ مِّنْ عِبَادِیَ الشَّکُوْرُ﴾ [1] ’’اے داؤد کے گھر والو! شکر ادا کرنے کے لیے عمل کرو، اور بہت تھوڑے میرے بندوں میں سے شکر گزار ہیں۔‘‘ حضرت ثابت البنانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت داؤد علیہ السلام نے اہلِ خانہ کے لیے اوقات کو تقسیم کردیا تھا یوں ہر وقت گھر میں نماز پڑھے جانے کا اہتمام تھا۔ [2] سیّدِ کائنات حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نمازِ تہجد میں اتنا لمبا قیام کرتے کہ پاؤں مبارک پر ورم آجاتا۔ حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا عرض کرتیں کہ آپ اتنی زحمت کیوں اٹھاتے ہیں اللہ تعالیٰ نے تو آپ کے پہلے پچھلے سب گناہ معاف کردئیے ہیں تو آپ نے ارشاد فرمایا: أفَلَا اَکُوْنُ عَبْداً شَکُوْرًا[3] ’’کیا میں شکر گزار بندہ نہ بنوں۔‘‘ یہی روایت صحیح بخاری ۱۱۳۰ میں حضرت مغیرہ رضی اللہ عنہ سے بھی مروی ہے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے: ﴿بَلِ اللّٰہَ فَاعْبُدْ وَ کُنْ مِّنَ الشّٰکِرِیْنَ ﴾ [4] ’’بلکہ اللہ ہی کی پھر عبادت کراور شکر کرنے والوں سے ہوجا۔‘‘ حضرت ابوذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’انسان کے جسم میں ہر جوڑ پر صدقہ ہے، ہر تسبیح صدقہ ہے، ہر تحمید وتہلیل صدقہ ہے اور ان کے لیے چاشت کی دو رکعتیں کافی ہیں۔‘‘ [5] سجدہ عبادت ہے اور سجدۂ شکر آپ صلی اللہ علیہ وسلم خوشی کے موقع پر کرتے تھے۔ اس لیے شکر صرف زبان سے نہیں دل واعضاء سے شکر کی بجا آوری شکر کو مستلزم ہے۔
x
صفحہعنوان
17عرض ناشر
29الحمد للہ کی فضیلت:
36الحمد للہ کہنا بہت بڑی نعمت:
42(۹) مقامات حمد:
46(۱۰) الحمد للہ کے بعض جامع کلمات:
51(۱۱) الحمد اللہ کہنے کے بارے میں اسلاف کا عمل
57فَاطِرِ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْض
87حفاظت کا وظیفہ
212مسئلۂ سماع موتی:
259ظالم کو پہلے ذکر کرنے کی توجیہات:
309سنۃ اللہ کا مفہوم
Flag Counter