Maktaba Wahhabi

تفسیر سورۂ فاطر

مؤلف: ارشاد الحق اثری

ناشر: ادارۃ العلوم الاثریہ فیصل آباد

سال شائع: فروری 2014ء

اللہ تعالیٰ کی طرف سے اس انعام واکرام کے باوجود آپ اپنے مولا سے سربسجود ہو کر عرض کرتے ہیں: ’لَا اُحْصِیْ ثَنَائً عَلَیْکَ اَنْتَ کَمَا اَثْنَیْتَ عَلٰی نَفْسِکَ۔[1] ’’الٰہا! میں آپ کی ثنا کا حق ادا نہیں کرسکتا آپ اسی طرح ہیں جیسے آپ نے اپنی ثنا خود کی ہے۔‘‘ زمین وآسمان اور ان کے مابین ہر چیز اللہ کی ثنا خوانی میں مصروف ہے: ﴿تُسَبِّحُ لَہُ السَّمٰوٰتُ السَّبْعُ وَ الْاَرْضُ وَ مَنْ فِیْہِنَّط وَ اِنْ مِّنْ شَیْئٍ اِلَّا یُسَبِّحُ بِحَمْدِہٖ وَ ٰلکِنْ لَّا تَفْقَہُوْنَ تَسْبِیْحَہُمْ اِنَّہٗ کَانَ حَلِیْمًا غَفُوْرًا ﴾،[2] ’’ساتوں آسمان اور زمین اس کی تسبیح کرتے اور وہ بھی جو ان میں ہیں، اور کوئی بھی چیز نہیں مگر اس کی حمد کے ساتھ تسبیح کرتی ہے اور لیکن تم ان کی تسبیح نہیں سمجھتے، بے شک وہ ہمیشہ سے بے حد بردبار نہایت بخشنے والا ہے۔‘‘ اس لیے وہی ذاتِ پاک حمد وثنا کی سزا وار ہے۔ اور وہی ہے جس نے اپنی تعریف خود آپ کی ہے، اور وہی اس کا مستحق ہے۔ ۶: اللہ تعالیٰ کے علاوہ کسی کے لائق نہیں کہ وہ خود اپنی تعریف اور اپنی مدح بیان کرے۔ بلکہ اللہ سبحانہ وتعالیٰ نے انسانوں کو اس سے منع کیا ہے۔ چناں چہ ارشاد فرمایا: ﴿اِنَّ رَبَّکَ وَاسِعُ الْمَغْفِرَۃِ ہُوَ اَعْلَمُ بِکُمْ اِذْ اَنْشَاَکُمْ مِّنَ الْاَرْضِ وَ اِذْ اَنْتُمْ اَجِنَّۃٌ فِیْ بُطُوْنِ اُمَّہٰتِکُمْ فَلاَ تُزَکُّوْٓا اَنْفُسَکُمْ ہُوَ اَعْلَمُ بِمَنِ اتَّقٰی﴾[3]
x
صفحہعنوان
17عرض ناشر
29الحمد للہ کی فضیلت:
36الحمد للہ کہنا بہت بڑی نعمت:
42(۹) مقامات حمد:
46(۱۰) الحمد للہ کے بعض جامع کلمات:
51(۱۱) الحمد اللہ کہنے کے بارے میں اسلاف کا عمل
57فَاطِرِ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْض
87حفاظت کا وظیفہ
212مسئلۂ سماع موتی:
259ظالم کو پہلے ذکر کرنے کی توجیہات:
309سنۃ اللہ کا مفہوم
Flag Counter