Maktaba Wahhabi

تفسیر سورۂ فاطر

مؤلف: ارشاد الحق اثری

ناشر: ادارۃ العلوم الاثریہ فیصل آباد

سال شائع: فروری 2014ء

نے بھی اسے صحیح الترغیب[1] (رقم: ۱۵۵۴) میں ذکر کیا ہے۔ جس سے اجر وثواب کے اعتبار سے ’’الحمد للہ ربّ العالمین‘‘ کی فضیلت دوسرے کلمات پر ثابت ہوتی ہے۔ واللہ اعلم ۶: ’’الحمد للہ‘‘ جہاں اللہ تعالیٰ کی حمد وثنا اور کلمۂ شکر ہے وہاں یہ بہترین دعا بھی ہے۔ چناں چہ حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا فرماتے تھے: ’اَفْضَلُ الذِّکْرِ لَا اِلَہَ اِلَّا اللّٰہُ وَاَفْضَلُ الدُّعَائِ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ۔‘ [2] ’’سب سے افضل ذکر ’’لا الٰہ الا اللہ‘‘ ہے اور سب سے افضل دعا ’’الحمدللہ‘‘ ہے۔‘‘ اس لیے ’’الحمد للہ‘‘ کلمۂ حمد وثنا، کلمۂ شکر، کلمۂ توحید اور کلمۂ دعا بھی ہے بلکہ بہترین دعا ہے۔ امام سفیان بن عیینہ رحمہ اللہ سے پوچھا گیا کہ ’’الحمد للہ‘‘ دعا کیوں کر ہے؟ انہوں نے فرمایا تم نے عبداللہ بن جدعان کی مدح سرائی کے بارے میں امیہ بن ابی ا لصلت کا کلام نہیں سنا جس میں اُمیہ نے کہا ہے: أ أذکر حاجتی أم قد کفانی حباؤک ان شیمتک الحیاء اذا اثنی علیک المرء یوماً کفاہ من تعرّضہ الثناء کریم لا یغیرہ صباح عن الخُلق الجمیل ولا مساء ’’کیا میں اپنی حاجت وضرورت ذکر کروں، یا تمہاری عطا اور حیا دار
x
صفحہعنوان
17عرض ناشر
29الحمد للہ کی فضیلت:
36الحمد للہ کہنا بہت بڑی نعمت:
42(۹) مقامات حمد:
46(۱۰) الحمد للہ کے بعض جامع کلمات:
51(۱۱) الحمد اللہ کہنے کے بارے میں اسلاف کا عمل
57فَاطِرِ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْض
87حفاظت کا وظیفہ
212مسئلۂ سماع موتی:
259ظالم کو پہلے ذکر کرنے کی توجیہات:
309سنۃ اللہ کا مفہوم
Flag Counter