Maktaba Wahhabi

119 - 174
دوسرے آدمی کے ساتھ ایک کپڑے کےاندر لیٹے،اور نہ عورت،دوسری عورت کے ساتھ ایک کپڑے کے اندر لیٹے، ایک روایت میں(عورۃ) کی جگہ (عریۃ) کے الفاظ ہیں۔(جو برہنگی کے معنی میں ہے) وجہِ استدلال منطوقِ حدیث یہ ہے کہ عورت کو،دوسری عورت کی شرمگاہ کی طرف دیکھنے سے منع کردیاگیا ہے،جس سے یہ مفہوم اخذ ہوتاہے کہ ہرعورت،دوسری عورتوں کی نظروں سے اپنی شرمگاہ کی حفاظت کرے،جبکہ گذشتہ صفحات میں ایک حدیث گزر چکی ہے جس کے الفاظ ہیں:(المرأۃ عورۃ)یعنی :عورت پوری کی پوری ستر یعنی شرمگاہ ہے،لہذا اگر کوئی عورت اپنے جسم کے ان حصوں کو دوسری عورتوں یا محرم مردوں کی موجودگی میں ظاہر کرے گی،جنہیں عادۃً ڈھانپا جاتاہے،تو وہ اپنی شرمگاہ کو ظاہر کررہی ہے،جس کی حفاظت کاحکم حدیثِ مذکور میں موجود ہے۔ واضح ہوکہ شرمگاہ کو ڈھانپے رکھنے کےحکم میں شریعت کے بہت سے اغراض ومقاصد ہیں: (۱)شرمگاہ کاکھلارکھنا انتہائی فحش وقباحت کامعاملہ ہے،جیساکہ حدیث میں صراحت موجودہے۔
Flag Counter