Maktaba Wahhabi

171 - 174
مطلوبہ مواصفات کے مطابق سلوالیاجائے۔ افسوس ناک حقیقت یہ ہے کہ ہم ہی وہ لوگ ہیں جو حرام عریاں لباسوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں،اگر ہم خود اس قسم کے لباس کی خریداری بند کردیں تودکانداربھی رکھنا بند کردیں ؛کیونکہ ان کامقصود تو مال کی سیل اور نفع کاحصول ہوتاہے۔ (۳)ماں اور باپ کوفکروتأمل کی دعوت عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: «مَنْ دَعَا إِلَى هُدًى، كَانَ لَهُ مِنَ الْأَجْرِ مِثْلُ أُجُورِ مَنْ تَبِعَهُ، لَا يَنْقُصُ ذَلِكَ مِنْ أُجُورِهِمْ شَيْئًا، وَمَنْ دَعَا إِلَى ضَلَالَةٍ، كَانَ عَلَيْهِ مِنَ الْإِثْمِ مِثْلُ آثَامِ مَنْ تَبِعَهُ، لَا يَنْقُصُ ذَلِكَ مِنْ آثَامِهِمْ شَيْئًا»[1] ترجمہ:ابوھریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:جوشخص نیکی اور ہدایت کی دعوت دیتا ہےاسے ان لوگوں کااجر بھی ملتارہے گا جو اس نیکی پر اس کی پیروی کریں گے،اس طرح کہ پیروی کرنے والوں کے اجر سے کوئی کمی نہیں کی جائےگی،اور جوشخص کسی گناہ یاگمراہی کی دعوت دیتاہےاس پر ان لوگوں کے گناہ بھی ڈال دیئے جائیں گے جو ان گناہوں پر اس کی پیروی کرتے
Flag Counter