Maktaba Wahhabi

57 - 98
حُقُوْقُ الزَّوْجِ شوہر کے حقوق مسئلہ نمبر55:خاندانی نظم کے اعتبار سے (ایمان اور تقوی کے اعتبار سے نہیں )شوہر کی برتر حیثیت (قوامیت )کو تسلیم کرنا بیوی پر واجب ہے۔ مسئلہ نمبر56:بیوی اپنے شوہر کی اطاعت نہ کرے توپہلے مرحلے میں اسے سمجھانا ، دوسرے مرحلے میں اپنے خوابگاہ میں بستر الگ کرنے،اور تیسرے مرحلے میں ہلکی مار مارنے کا حق حاصل ہے۔ { اَلرِّجَالُ قَوَّامُوْنَ عَلَی النِّسَآئِ بِمَا فَضَّلَ اللّٰہُ بَعْضَہُمْ عَلٰی بَعْضٍ وَّ بِمَا اَنْفَقُوْا مِنْ اَمْوَالِہِمْ فَالصّٰلِحٰتُ قَنِتٰتٌ حٰفِظٰتٌ لِّلْغَیْبِ بِمَا حَفِظَ اللّٰہُ وَالّٰتِیْ تَخَافُوْنَ نُشُوْزَہُنَّ فَعِظُوْہُنَّ وَاہْجُرُوْہُنَّ فِی الْمَضَاجِعِ وَاضْرِبُوْہُنَّ فَاِنْ اَطَعْنٰکُمْ فَلاَ تَبْغُوْا عَلَیْہِنَّ سَبِیْلاً اِنَّ اللّٰہَ کَانَ عَلِیًّا کَبِیْرًا }(34:4) ‘‘مرد ، عورتوں پر حاکم ہیں اس وجہ سے اللہ تعالیٰ نے ایک کو دوسرے پر فضیلت دی ہے اور اس وجہ سے مردوں نے اپنے مال خرچ کئے ہیں پس نیک فرمانبردار عورتیں خاوند کی عدم موجودگی میں یہ حفاظت الٰہی نگہداشت رکھنے والیاں ہیں اور جن عورتوں کی نافرمانی اور بددماغی کا تمہیں خوف ہو انہیں نصیحت کرو اور انہیں الگ بستروں پر چھوڑ دو اور انہیں مار کی سزا دو پھر اگر وہ تابعداری کریں تو ان پر کوئی راستہ تلاش نہ کرو۔ بے شک اللہ تعالیٰ بڑی بلندی اور بڑائی والا ہے۔‘‘ (سورہ نساء، آیت نمبر34) مسئلہ نمبر57:اپنی ہمت اور بساط کے مطابق شوہر کی اطاعت اور خدمت کرنا بیوی پر واجب ہے۔
Flag Counter