قراردیا ہے۔(رقم الحدیث:۵۸۶۲) 2فرشتوں کی دوسری عبادت ،ذکر اللہ وارد ہوئی ہے اور ذکر اللہ میں زیادہ تر تسبیح کاذکرہے:[وَالْمَلَائِکَۃُ یُسَبِّحُوْنَ بِحَمْدِرَبِّھِمْ][1]یعنی:فرشتے اپنے رب کی حمد کے ساتھ تسبیح کرتے ہیں۔[یُسَبِّحُوْنَ اللَّیْلَ وَالنَّھَارَ لَایَفْتُرُوْنَ][2]یعنی: فرشتے رات دن تسبیح کرتے ہیں اور تھکتے نہیں۔حاملینِ عرش اور عرش کے اردگرد فرشتوں(الکروبیین)کے بارہ میں فرمایا :[اَلَّذِیْنَ یَحْمِلُوْنَ الْعَرْشَ وَمَنْ حَوْلَہُ یُسَبِّحُوْنَ بِحَمْدِرَبِّھِمْ][3]یعنی: جو فرشتے عرش اٹھائے ہوئے ہیں اور جو عرش کے اردگردہیں وہ سب اللہ تعالیٰ کی حمد کے ساتھ تسبیح کرتے ہیں۔عن ابی ذر رضی اللہ عنہ قال سئل رسول ﷲ صلی اللہ علیہ وسلم أی الذکر أفضل ؟قال: مااصطفی ﷲ لملائکتہ أو لعبادہ (سبحان ﷲ وبحمدہ ) [4]ابوذرغفاری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھاگیا: کون ساذکر سب سے افضل ہے ؟فرمایا:وہی جو اللہ تعالیٰ نے اپنے فرشتوں یا نیک بندوں کیلئے چُن لیاہے،یعنی (سبحان اللہ وبحمدہ)3 فرشتوں کی عبادت میں نماز کاذکربھی ملتا ہے،چنانچہ صحیح بخاری میں مالک بن صعصعہ رضی اللہ عنہ سے مروی، حدیثِ اسراء میں ہے :