Maktaba Wahhabi

حدیث جبریل

مؤلف: فضیلۃ الشیخ عبداللہ ناصر رحمانی

ناشر: مکتبہ عبداللہ بن سلام لترجمۃ کتب الاسلام

(حدیث جبریل)کے نام سے مشہور ہے، جبریل امین علیہ السلام جوتمام انبیاء ومرسلین کے امینِ وحی ہیں،رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات سے چندروز قبل انسانی شکل میں تشریف لائے،جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم صحابہ کرام رضوان اللہ علیھم اجمعین کی ایک جماعت کے ساتھ تشریف فرما تھے ۔ جبریل علیہ السلام کی آمد کامقصد لوگوں کو انتہائی اختصار کے ساتھ مہماتِ دین کی آگاہی دینا تھا،جس کیلئے وہ چندسوالات لیکر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمتِ اقدس میں حاضر ہوئے،اورآپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے بندھے ٹکے الفاظ میں جوابات ارشاد فرمائے۔ امام نووی رحمہ اللہ نے اس حدیث کو (اصل الاسلام) قراردیاہے،امام قرطبی رحمہ اللہ نے اسے (اُم السنۃ) کہا ہے،حافظ ابن دقیق العید رحمہ اللہ نے فرمایاہے:جس طرح سورۃ الفاتحہ، اُم القرآن ہے ،اسی طرح حدیث جبریل(اُم السنۃ)ہے،حافظ ابن رجب البغدادی رحمہ اللہ فرماتےہیں: یہ حدیث پورے دین کی شرح پر مشتمل ہے۔ ہم نے اسی اہمیت کے پیشِ نظر، حدیثِ جبریل کو اردودان طبقہ کیلئے بطورِ شرح منتخب کیا،اس شرح کی تیاری میں بہت سے مراجع پیشِ نظر رہے ،لیکن خصوصیت کے ساتھ:فتح الباری للحافظ ابن حجر،جامع العلوم والحکم للحافظ ابن رجب ،شرح الأربعین النوویۃ للشیخ صالح بن عثیمین رحمھم اللہ اور شرح حدیث جبریل فی تعلیم الدین للشیخ عبدالمحسن بن حمد العبادالبدرحفظہ اللہ سے استفادہ کیا،اس کے علاوہ جابجا کچھ اپنی طرف سے زوائد بھی سپردِ قلم کیے۔ اللہ تعالیٰ ہماری اس حقیر سی کاوش کو شرفِ قبولیت عنایت فرمائے ،اور اسےمیرے اور میرے والدین اور جملہ اساتذہ اورتمام متعلقین ومعاونین کی نجات کا ذریعہ بنادے،اور اس متواضع سی کوشش کو ایک خلقِ کثیر کی ہدایت کا ذریعہ بنادے۔إنہ سمیع قریب مجیب للدعوات وأصلی وأسلم علی نبیہ محمد وعلی آلہ وصحبہ وأھل طاعتہ أجمعین۔ کتبہ؍عبداللہ ناصر رحمانی
x
صفحہعنوان
15تقدیم
17متن حدیث مع ترجمہ
19علماء کی نظر میں اس حدیث کی اہمیت
20اس حدیث کے وارد ہونے کا قصہ
22حدیث ابن عمر کے علمی فوائد
23خوارج کے ردمیں ایک حدیث
25حدیث ابن عمر سے مستنبط چندآداب
26منکرینِ قدر کا نظریہ
26اہلِ بدعت کے متعلق سلف صالحین کا منہج
27حدیث جبریل علیہ السلام کی تشریح
27رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی تواضع
27طالب علم کے آداب
29فرشتے بشریت کا روپ دھار سکتے ہیں
29جبریل امین اپنی اصل ہیئت میں
29طالب علم کےچند مزید آداب
31آدابِ شیخ
31رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ایک عظیم حق
32جبریل کا پہلا سوال:اسلام کیا ہے؟
33اسلام اور ایمان میں فرق
34اسلام کے بنیادی ارکان
35’’محمد رسول اللہ‘‘ کی شہادت کی اہمیت
36اسلام کا اہم ترین نکتہ،توحید ورسالت کی گواہی
36’’لاالٰہ الااللہ‘‘ کی لفظی توضیح اور اس کا معنی
38’’محمد رسول اللہ‘‘ کی گواہی اتباع کے بغیر مشکوک ہے
39ایک باطل فکر کی تردید
40اجتماعی ذکر کی بدعت کی تردید
42’’محمدرسول اللہ‘‘ کی گواہی کاتقاضا
44منکرین حدیث کی تردید
45حدیث کے مقابل قول امام پیش کرنیوالوں کیلئے ابن عباس رضی اللہ عنہ کی وعید
48احترامِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا ایک عظیم الشان واقعہ
50’’محمد رسول اللہ‘‘ کی گواہی کے چند مزید تقاضوں کابیان
51رسول اللہ(صلی اللہ علیہ وسلم) کی محبت کے تقاضے
53اسلام کادوسرا رکن:اقامتِ صلاۃ
53نماز کی اہمیت
55آدابِ نمازجن کالحاظ رکھنا انتہائی ضروری ہے
58نمازباجماعت کی اہمیت
60نمازوں کیلئے وقت کی پابندی کی اہمیت
61نماز میں خشوع وخضوع کی اہمیت وتاکید
63نمازپروردگار سے ہم کلامی کاباعث
64نمازوں میں غفلت برتنے والوں کیلئے شدید ترین قرآنی وعید
65اسلام کا تیسرا رکن،ادائیگیٔ زکاۃ
65زکاۃ کن اموال میں فرض ہے
66زکاۃ کی اہمیت
67مصارفِ زکاۃ کابیان
67مانعین زکاۃ کے متعلق ابوبکرصدیق رضی اللہ عنہ کاا نتہائی سخت مؤقف
68زکاۃ ایک کثیر المنافع فریضہ
69زکاۃادانہ کرنیوالوں کیلئے سخت وعید
70ادائیگیٔ زکاۃ کے تعلق سے ایک نکتہ
72چوتھا رکن اسلام:صیامِ رمضان
72مفطرات اور ان کی شرطیں
73روزے کی فضیلت میں سب سے جامع حدیث
74روزہ ایک سری عبادت ہے
76روزے کاثواب ہرحال میں
78روزے کی’’سریت‘‘کیسے حاصل کریں
79افطار میں جلدی اورسحری میں تاخیر
80’’وصال‘‘کاحکم
81اسلام کا پانچواں رکن:حج
81فرضیت حج کے دلائل
83ادائیگیٔ حج میں جلدی کرنی چاہئے
83میت کی طرف سے حجِ بدل کے متعلق ایک انتہائی اہم مسئلہ
84حج بدل کے احکامات
85عورتوں پر حج کی فرضیت
86حج وعمرہ کی اہمیت وفضیلت کے متعلق احادیث
87حاجی اورعمرہ کرنے والا اللہ کامہمان ہے
88بیت اللہ سے خوب فائدہ اٹھاؤ
88حاجی اورعمرہ کرنے والا جب (حالت احرام میں)وفات پاجائے
88عمرہ کاثواب تھکاوٹ اورخرچ کے بقدرہے
89رمضان میں عمرہ کی فضیلت
89سترنبیوں نے بیت اللہ کی طرف سفرکیاہے
90جبریل کا دوسرا سوال: ایمان کیا ہے؟
91اسلام اور ایمان کے گیارہ ارکان
91ایمان باللہ کی تکمیل چارچیزوں سے
92توحیدِ ربوبیت کی تکمیل تین چیزوں سے
94اللہ تعالیٰ کے اسماء وصفات کے متعلق سلف صالحین کا عقیدہ
95توحید کی تین اقسام اور ان کے دلائل
96توحیدِ ربوبیت اور توحیدِ الوہیت میں فرق کی ایک صورت
97توحیدِ ربوبیت اور توحیدِ اسماء وصفات ،توحیدِ الوہیت کو مسلتزم ہیں
100ایمان کا دوسرا رکن: فرشتوں پر ایمان
100فرشتوں پر ایمان لانے کی حقیقت
101فرشتے نوری مخلوق ہیں
101فرشتوں کی تعداد
102سردار فرشتوں کابیان
103فرشتوں کے منصوص نام
105فرشتوں کی صفاتِ خلقیہ
105فرشتوں کا اپنی شکل تبدیل کرلینا
106فرشتوں کی رفتارکی سرعت وتیزی
106فرشتوں کے اعمال وافعال
108فرشتوں کی عبادت
110فرشتوں کا انسان کے ساتھ تعلق
112فرشتوں کی ایک خاص ڈیوٹی(روح انسانی کاقبض)
115فرشتوں کا مؤمنین کے ساتھ خصوصی تعلق
116فرشتوں کے مؤمن بندوں کے ساتھ خصوصی تعلق کی چند صورتیں
124فرشتوں پر ایمان لانے کے نتائج وثمرات
127ایمان کا تیسرا رکن:ایمان بالکتب
127کتب سابقہ پر ایمان لانے کا طریقہ
128کتب سابقہ کے نام
129قرآن پاک اورکتبِ سابقہ میں فرق
133قرآنِ پاک کے بارہ میں اہل السنۃ والجماعۃ کا عقیدہ
135قرآن کے متعلق عقید ہ
141قرآن حروف وکلمات ہے
143ا وصافِ قرآن
146ایمان کاچوتھا رکن : ایمان بالرسل
147انبیاء ورسل انسانوں میں سے تھے جنوں میں سے نہیں
147رسول اورنبی میں فرق
149امت کے کرنے کا کام
149انبیاء ورسل کے ذریعے اتمامِ حجت
150انبیاء ورسل کی تعداد کا مسئلہ
151قرآن میں موجود انبیاء ورسل کے نام
151تمام انبیاء مرد تھے
152انبیائیےکرام میں تفاض ل
153افضل اور اولوالعزم رسول
153محمد اورابراھیم علیہما السلام کی فضیلت
154محمدصلی اللہ علیہ وسلم کی تمام انبیاء پرفضیلت
155محمدصلی اللہ علیہ وسلم نبی آخر الزماں ہیں
155محمدصلی اللہ علیہ وسلم جنوں کے بھی نبی ہیں
156یہود ونصاریٰ پر نبوت محمدی پر ایمان لانا لازم ہے
157صراطِ مستقیم کیاہے؟
159ایمان کا پانچواں رکن:ایمان بالیوم الآخر
159مکی زندگی میں دعوت کے تین اہم ترین نکتے
160کفارِ قریش کے انکارِ آخرت کی وجہ؟
161عقیدۂ بعث بعد الموت کے دلائل
164قیامت پر ایمان لانے کا مطلب
164قیامت انتہائی بُرے لوگوں پر قائم ہوگی
165موت کے بعد دوزندگیاں
165آخرت پر ایمان لانے کی تفصیل
167ایمان کا پانچواں رکن
167فتنۂ قبر پر ایمان کامطلب
167قبرسے کیامراد ہے؟
168قبر نعمتوں یاعذاب کی جگہ ہے
168قبر کی نعمتیں اورعذاب روح اورجسم دونوں کیلئے ہیں
169معاشرہ میں رائج ایک غلط جملہ
170فتنۂ قبر کے حوالے سے چنداحادیث
172ایک شبہ اور اس کاازالہ
173فتنۂ قبر سے متعلق مسنداحمد کی ایک طویل حدیث
175شریعت کی ایک عظیم برکت وسماحت
175قبرکے سوالات کے صحیح جوابات کی توفیق کسے میسر ہوگی؟
177سلف صالحین قبرکوبہت یاد رکھا کرتے تھے
177ایک عظیم دعا جس میں قبر کے سوالوں کاجواب مذکورہے
178عذابِ قبر سے پناہ کی دعائیں
179قبر کے سوالوں کے جواب کی تیاری کیلئے ایک مفیدکتاب
179قبر کے معاملہ کی سنگینی
180قبرکی نعمتیں یاعذاب جسم وروح دونوں پر ہوگا
181قیامت کے دن کا حشر،دنیاوی جسم کے ساتھ ہوگا
184میدانِ محشر اور اس کی خطورت
185سب سے پہلے محمدصلی اللہ علیہ وسلم کو قبرسے اٹھایاجائے گا
186شفاعتِ عظمیٰ کابیان
186اللہ تعالیٰ کا حساب وکتاب کیلئے آنا،اور اس صفت پر ایمان کا طریقہ
186شفاعتِ عظمیٰ کی تفصیل
188دیگرشفاعتوں کی تفصیل
190اہلِ کبائر کیلئے شفاعت
191قیامت کا انتہائی مہیب مرحلہ
194حوض کوثر پر ایمان کابیان
195میدانِ محشر کی گرمی اور اہل ایمان کیلئے اس سے بچاؤ کاانتظام
197حوضِ کوثر پر اہلِ بدعت کا ہیبت ناک انجام
197روافض کی ہذیان گوئی
198اس دور کے ایک گمراہ شخص کے صحابہ کرام کے متعلق باطل نظریہ کا رد
204وزنِ اعمال پر ایمان کابیان
207وزنِ اعمال کی باریک بینی
207وزنِ اعمال کے متعلق متکلمین کے شبہات کا رد
208وزنِ اعمال کی مختلف صورتیں
211نیکیوں کا معیار
213پل صراط پر ایمان کابیان
216جنت اور جہنم پر ایمان کابیان
218جنت اور جہنم اس وقت بھی موجودہیں
220جنت اورجہنم ہمیشہ باقی رہیں گے
224جنت اور جہنم کے دوام وبقاکے متعلق شبہات کارد
224اہل ایمان کا دیدارِ الٰہی برحق ہے
226دیدارِ الٰہی کے متعلق شبہات اور ان کارد
228ایمان کاچھٹا رکن : تقدیرپرایمان
231کوئی چیزتقدیر سے باہرنہیں(ایک عظیم حدیث)
232مراتبِ قدر:علم،کتابت،ارادہ اور خلق و ایجاد
233ایمان بالقدر کا تعلق ایمان بالغیب سے ہے۔۔۔
235اس عالم ہستی میں جوبھی خیر وشر ہے سب اللہ تعالیٰ کی قضاء وقدر سے ہے
235ایک اشکال اور اس کاجواب
237لفظِ ارادہ معنیٔ کونی وقدری کے ساتھ ساتھ معنیٔ دینی وشرعی دونوں کیلئے مستعمل ہے
238ارادۂ کونی اور ارادۂ شرعی میں فرق
239لوح محفوظ کا لکھاہوا بلاتغیر وتبدل رونما ہوکررہے گا
240آیتِ کریمہ [ يَمْحُوا اللہُ مَا يَشَاءُ وَيُثْبِتُ ] کا معنی
240ایک حدیث(دعاء تقدیر کوبدل دیتی ہے۔۔۔) کی وضاحت
242گناہ کے کاموں پر تقدیر سے حجت پکڑنا جائز نہیں
242حدیث’’احتجاجِ آدم علی موسیٰ‘‘کی توضیح
243حدیث احتجاجِ آدم علی موسیٰ کا مفہوم
247فرقۂ قدریہ پررد
247افعالِ عباد، اللہ تعالیٰ کی مخلوق ہیں اور یہ بندوں کی مشیئت سے واقع ہوتے ہیں۔۔۔
248فرقۂ جبریہ پر رد
250اہل سنت کا مسلک اعتدال پر قائم ہے
251ایک سوال اور اس کاجواب
251ہدایت اور گمراہی اللہ تعالیٰ کی مشیئت وارادہ سے حاصل ہوتی ہے
253ہدایتِ ارشاد اور ہدایتِ توفیق میں فرق
254معتزلہ کے رد میں دوحکایتیں
256جبریل کاتیسرا سوال:احسان کیاہے؟
256احسان کی دوقسمیں،احسان بحقِ مخلوق اور احسان بحقِ خالق
256احسان کی تفسیر بفرمان نبوی صلی اللہ علیہ وسلم
258’’احسان‘‘ کا اعلیٰ مقام
258احسان کی تعریف پر ابن رجب رحمہ اللہ کاکلام
259جبریل کاآخری سوال:قیامت وعلاماتِ قیامت کے متعلق
260قیامت،ایک خوفناک اورہیبتناک منظر
261قیامت کے وقوع کا علم صرف اللہ تعالیٰ کے پاس ہے
262قیامت کا وقوع غیب کی چابی ہے
263قیامت کے وقوع کا سن یاتاریخ بتانے والے جھوٹے ہیں
263اصل مہم آخرت کی تیاری ہے
264قیامت،جمعہ کے دن قائم ہوگی
266علاماتِ قیامت کی حکمت
267علاماتِ قیامت کی دوقسمیں اور ان کابیان
267حدیثِ جبریل میں مذکور علامات کابیان
269حدیث جبریل کا آخری حصہ
269خاتمہ(حدیثِ جبریل سے حاصل ہونے والے کچھ فوائد)
283(۲۹) حدیثِ جبریل سے حاصل ہونے والااہم ترین فائدہ
Flag Counter