Maktaba Wahhabi

109 - 348
لیے حلال ہوں گے“ اور اگر وہ عدت ختم ہونے سے پہلے مسلمان ہو گیا تو اس کی طرف لوٹادی جائے گی،کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مہاجر عورتوں کو،جو ابھی عدت میں تھیں،ان کے خاوندوں کے مسلمان ہونے پر ان کی طرف لوٹادیا تھا لیکن اگر خاوند عدت گزرنے کے بعد مسلمان ہو تو عقدِ جدید سے نکاح کر سکتا ہے۔(اللجنة الدائمة:18488) 106۔حق مہر مؤخر کرنے کا حکم۔ عقد نکاح میں حسب اتفاق مؤخر حق مہر میں کوئی حرج نہیں اور اگر طرفین میں جھگڑا پڑجائے تو شرعی عدالت کی طرف رجوع کیا جائے۔(اللجنة الدائمة:9507) 107۔آدمی ایک عورت سے شادی کرتا ہےاور رخصتی سے قبل ہی فوت ہو جاتا ہے۔ اگر معاملہ ایسے ہی ہو جیسا کہ اوپر ذکر کیا گیا ہے تو حکم یہ ہے کہ عورت عدت گزارے گی،سوگ منائے گی، خاوند کی جائیداد سے وارثت پائے گی اور اپنے سارے حق مہر کی مستحق ہو گی۔(اللجنة الدائمة:6499) 108۔خوشی کے موقع پر طبلہ اور دف بجانے کا حکم۔ دف کا ثبوت تو سنت سے ملتا ہے،کیونکہ اس میں اظہار نکاح اور نکاح و زنا کے مابین تمیز کا پتہ چلتا ہے،اس لیے زنا عموماً خفیہ ہوتا ہےاور کسی کے علم میں نہیں ہوتا۔دف میں اعلان ، وضاحت اور شہرت ہوتی ہے اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے
Flag Counter