Maktaba Wahhabi

120 - 348
118۔خاوند کے لیے کھانا تیار کرنے پر اس سے اجرت لینا۔ عورت پر لازم ہے کہ باقی عورتوں کی روٹین کی طرح گھریلو کام کاج بغیراجرت کے کرے،کیونکہ شہر اور علاقے میں مروج طریقہ شرط کی مانند ہوتا ہے،ہمارےعلاقے میں عورت کی ذمہ داری سمجھی جاتی ہےکہ وہ کھانے پکائے اور دیگر امور خانہ داری کو سرانجام دے لہذا یہ اس پر واجب ہے۔(الفوزان :المنتقيٰ:215) 119۔آدمی کا اپنی ہی بیوی سے بغض رکھنا جو اس کے ساتھ رہ رہی ہے۔ محبت اور بغض ایسی چیز ہے کہ اللہ تعالیٰ بندے کے دل میں ڈال دیتے ہیں اور بسا اوقات انسان اس معاملے میں بے اختیار ہو جاتا ہے، یعنی وہ اس پر قادر نہیں ہوتا کہ اپنے محبوب کو دشمن اور دشمن کو محبوب بنالے، لیکن محبت ہو یا دشمنی اس کے اسباب ضرور ہوتے ہیں، اللہ تعالیٰ نے ہر اس چیز سے منع کیا ہے جو عداوت اور دشمنی کا سبب بنے۔اور ہر اس چیز کا حکم دیا ہے جس سے محبت ومودت جنم لے، چنانچہ آدمی پر ضروری ہے خصوصاً بیوی کے حوالے سے کہ سعی بسیار سے ان اسباب کو اپنائے جو ان دونوں کے درمیان محبت و الفت کی فضا پیدا کریں، ان اسباب میں سے ہے کہ خاوند اپنی بیوی کی خوبیوں کا ذکر کرے اور اس کی بری عادت سے صرف نظر کرے، جیسا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے درج ذیل فرمان میں رہنمائی فرمائی ہے: ((لَا يَفْرَكْ مُؤْمِنٌ مُؤْمِنَةً إِنْ كَرِهَ مِنْهَا خُلُقًا رَضِيَ مِنْهَا آخَرَ))[1]
Flag Counter