Maktaba Wahhabi

125 - 348
حقوق کو پورا کرنے کے لیے تیار ہے سوائے اس کے کہ عورت بھی اس کے حقوق کا خیال نہ کرے جیسا کہ وہ کر رہا ہے تو پھر عورت کے لیے ایسا کرنا جائز ہے۔(ابن عثيمين :نور علي الدرب،:48) 123۔وہ مدت جس میں آدمی حصول معاش کی خاطراپنی بیوی سے دور رہ سکتا ہے۔ حصول معاش یا جہاد فی سبیل اللہ وغیرہ کے سلسلہ میں مرد جتنی مدت بیوی سے دور رہ سکتا ہے، وہ چار ماہ ہے،یہ وہی مدت ہے جو اللہ تعالیٰ نے”ایلاء“کرنے والے کے لیے بیان کی ہے۔فرمان باری تعالیٰ ہے: ((لِلَّذِينَ يُؤْلُونَ مِنْ نِسَائِهِمْ تَرَبُّصُ أَرْبَعَةِ أَشْهُرٍ)) (البقرة:226) ”ان لوگوں کے لیے جو اپنی عورتوں سے قسم کھالیتے ہیں، چار مہینے انتظار کرنا ہے۔“ حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے اسی آیت کے پیش نظر ان مجاہدین کے لیے جو جہاد فی سبیل اللہ اور مورچہ زنی کے لیے نکلتے چارمہینے مقرر کیے اور آمد ورفت کی مسافت کا لحاظ کرتے ہوئے دو ماہ کا اضافہ کردیا، اگر انسان چار ماہ کے اندر اندر اپنے گھروالوں کے پاس آسکتا ہوتو ضرورآنا چاہیے، الایہ کہ وہ گنجائش دے دیں اور اس سے زیادہ مدت غائب رہنے پر موافقت کریں،کیونکہ ان کا اپنا حق ہے، یا کسی رکاوٹ کے سبب نہ آسکے تو بھی وہ معذور ہے، یہاں تک کہ وہ عذر ختم ہو جائے، چاہے چار ماہ سے زیادہ مدت ہی گزر جائے۔ (الفوزان :المنتقيٰ:226)
Flag Counter