Maktaba Wahhabi

139 - 348
اب بیوی بھی جنبی ہوچکی ہے اور خاوند بھی جنبی ہے،لہذا اب قرآن مجید نہیں پڑھ سکتا،لیکن جب تک اس نے دخول نہیں کیا تو عورت کے لیے جائز ہے کہ قرآن پڑھ سکتی ہے،کیونکہ یہی چیز رکاوٹ ہے۔ (ابن عثيمين :لقاء الباب المفتوح:75/19) 142۔دورانِ مباشرت کپڑوں سے عاری ہونا۔ مردوزن میں سے ہر ایک پر لازم ہے کہ لوگوں کے سامنے اپنی شرمگاہ کی حفاظت کریں،امام احمد،ابوداؤد،ترمذی،ابن ماجہ رحمہم اللہ نے بهز بن حكيم عن ابيه عن جده کی سند سے روایت بیان کی ہے ،انھوں نے کہا:میں نے کہا:یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! ہم اپنے پردوں کی کتنی حفاظت کریں اور کتنے چھوڑدیں؟آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((احْفَظْ عَوْرَتَكَ إِلا مِنْ زَوْجَتِكَ أَوْ مَا مَلَكَتْ يَمِينُكَ)) ”تو حفاظت کر اپنے ستر کی سوائے اپنی بیوی کے اور جس کا مالک ہے تیرا دایاں ہاتھ۔“ میں نے کہا:جب لوگ آپس میں ہوں؟آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((إِنِ اسْتَطَعْتَ أَنْ لاَ يَرَاهَا أَحَدٌ فَلاَ يَرَيَنَّهَا)) ”اگر تو طاقت رکھے کہ اسے کوئی نہ دیکھ سکے تو ایسا ہی کرکہ کوئی نہ دیکھ پائے۔“ میں نے کہا:اگر ہمارا کوئی تنہا ہو؟فرمایا: ((اللّٰهُ أَحَقُّ أَنْ يُسْتَحْيَا مِنْهُ))[1] ”اللہ تعالیٰ زیادہ حق رکھتا ہے کہ اس سے شرم کھائی جائے۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے وضاحت کردی کہ عموماً خلوت اورتنہائی کے وقت باپردہ رہنا چاہیے۔ (اللجنة الدائمة:4624)
Flag Counter