Maktaba Wahhabi

163 - 348
169۔قرآن مجید میں چار سے زیادہ شادیوں کی اجازت نہیں۔ سوال:قرآن مجید کسی مسلمان کو چارسے زیادہ شادیوں کی اجازت نہیں دیتا تو پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے چار سےزیادہ شادیاں کیوں کیں؟ بے شک قرآن مجید نے مسلمان کو جو اپنے اوپر عدل وانصاف کااعتماد رکھتا ہو چار بیویاں رکھنے کی اجازت دی ہے،اسی قرآن نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے چار سے زیادہ بیویاں رکھنامباح قراردیا ہے،یہ دونوں حکم اللہ تعالیٰ کی طرف سے مشروع ہیں،ذاتی خواہش اور ہویٰ پرستی کا کوئی دخل نہیں۔فرمانِ باری تعالیٰ ہے: (( يَا أَيُّهَا النَّبِيُّ إِنَّا أَحْلَلْنَا لَكَ أَزْوَاجَكَ اللَّاتِي آتَيْتَ أُجُورَهُنَّ وَمَا مَلَكَتْ يَمِينُكَ مِمَّا أَفَاءَ اللَّهُ)) (الأحزاب:50) ”اے نبی! بے شک ہم نے تیرے لیے تیری بیویاں حلال کردیں جن کاتو نے مہر دیا ہے،اور وہ عورتیں جن کا مالک تیرادایاں ہاتھ بناہے،اس (غنیمت) میں سے جو اللہ تجھ پر لوٹا کرلایا ہے۔“ اور پھر فرمایا: ((تُرْجِي مَنْ تَشَاءُ مِنْهُنَّ وَتُؤْوِي إِلَيْكَ مَنْ تَشَاءُ )) (الأحزاب:51) ”ان میں سے جسے تو چاہے مؤخر کردے اور جسے تو چاہے اپنے پاس جگہ دیدے ۔“ نیز فرمایا: ((لا يَحِلُّ لَكَ النِّسَاءُ مِنْ بَعْدُ وَلا أَنْ تَبَدَّلَ بِهِنَّ مِنْ أَزْوَاجٍ وَلَوْ أَعْجَبَكَ حُسْنُهُنَّ إِلا مَا مَلَكَتْ يَمِينُكَ وَ
Flag Counter