Maktaba Wahhabi

164 - 348
كَانَ اللّٰهُ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ رَقِيبًا)) (الأحزاب:52) ”تیرے لیے اس کے بعد عورتیں حلال نہیں اورنہ یہ کہ تو ان کے بدلے کوئی اور بیویاں کرلے،اگرچہ ان کا حسن تجھے اچھا لگے مگر جس کا مالک تیرا دایاں ہاتھ بنے اور اللہ ہمیشہ سے ہر چیز پر پوری طرح نگران ہے۔“ اللہ تعالیٰ کی طرف سے یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی اُمت کے لیے شرعی تعلیم ہے،اس پر ایمان لانا واجب ہے،جو بعض پرایمان لائے اور بعض سے کفر کرے تو اس نےیہودیوں کا سا کام کیا کہ بعض کتاب پر ایمان لائے اور بعض کے ساتھ کفر کیا۔ (اللجنة الدائمة:9087) 170۔اس آدمی کے بارے حکم جو تعددِ زوجات کو ناپسند کرتا ہےاور لوگوں کو بھی اس پر اُکساتا ہے۔ مسلمانوں کے لیے یہ جائزنہیں کہ اللہ تعالیٰ نے جس چیز کو مشروع کیاہے اسے ناپسند کرے اور لوگوں کو اس سے متنفر کرے،یہ دین اسلام سے مرتد ہونے کے مترادف ہے۔فرمان باری تعالیٰ ہے: ((ذَٰلِكَ بِأَنَّهُمْ كَرِهُوا مَا أَنزَلَ اللّٰهُ فَأَحْبَطَ أَعْمَالَهُمْ)) (محمد:92) ”یہ اس لیے کہ بے شک انھوں نے اس چیز کو ناپسند کیا جو اللہ نے نازل کی تو اس نے ان کے اعمال ضائع کردئیے۔“ یہ معاملہ بہت خطرناک ہے جس کا سبب کافروں کے پھیلائے ہوئے
Flag Counter