Maktaba Wahhabi

169 - 348
نکاحِ متعہ 171۔نکاحِ متعہ کی تعریف۔ نکاحِ متعہ یہ ہے کہ آدمی عورت سے شادی کرے اورمدت معین کرے۔ایک ماہ یا دو ماہ مثلاً،ہردن یا ہر مہینے کے اتنے پیسے دے گا،جب وہ مدت ختم ہوگی تو عورت اس سے جدا ہوجائے گی۔(ابن جبرين:الفتاويٰ:10/100) 172۔اسلام میں نکاحِ متعہ کاحکم۔ نکاحِ متعہ حرام اور باطل ہے۔بخاری ومسلم میں حضرت علی ابن طالب رضی اللہ عنہ سے مروی ہے: ((أن رسول اللّٰه صلى اللّٰه علیہ وسلم نهى عن نكاح المتعة وعن لحوم الحمر الأهلية زمن خيبر))[1] ”بے شک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خیبر کے زمانے میں نکاحِ متعہ اور گھریلو گدھوں کے گوشت سے منع کیا۔“ اور دوسری روایت میں ہے: ((نَهَى عَنْ مُتْعَةِ النِّسَاءِ يَوْمَ خَيْبَرَ ))[2]
Flag Counter