Maktaba Wahhabi

181 - 348
نکاحِ حلالہ 185۔نکاحِ حلالہ کی تعریف۔ نکاحِ حلالہ یہ ہے کہ ایک آدمی ایسی عورت سے نکاح کا ارادہ کرتاہے جسے اس کے خاوند نے تین طلاقیں دے دی ہیں،وہ اس طرح کے پہلی طلاق دی،پھر رجوع کرلیا،پھر طلاق دی اور رجوع کرلیا،پھر تیسری طلاق دی،یہ عورت اب اس خاوند کے لیے تب تک حلال نہیں ہوسکتی جب تک دوسرا آدمی اس سے نکاح نہ کرے،نکاح بھی ایسا کہ شوق ورغبت کی بنیاد پر ہو،اور اس سے ہم بستر ہو،پھر اس سے جدا ہوجائے،موت یا طلاق کے سبب،اب یہ پہلے خاوند کے لیے حلال ہوگی۔فرمان باری تعالیٰ ہے: ((فَإِن طَلَّقَهَا فَلَا تَحِلُّ لَهُ مِن بَعْدُ حَتَّىٰ تَنكِحَ زَوْجًا غَيْرَهُ ۗ فَإِن طَلَّقَهَا فَلَا جُنَاحَ عَلَيْهِمَا أَن يَتَرَاجَعَا إِن ظَنَّا أَن يُقِيمَا حُدُودَ اللّٰهِ))(البقرة:230) ”پھر اگر وہ اسے (تیسری) طلاق دیدے تو اس کے بعد وہ اس کے لیے حلال نہیں ہوگی،یہاں تک کہ اس کے علاوہ کسی اور خاوند سے نکاح کرے،پھر اگر وہ اسے طلاق دیدے تو (پہلے) دونوں پرکوئی گناہ نہیں کہ دونوں آپس میں رجوع کرلیں،اگر سمجھیں کہ اللہ کی حدیں قائم رکھیں گے۔“
Flag Counter