Maktaba Wahhabi

201 - 348
احکامِ طلاق 212۔بیوی کو سرزنش کرنے کا مسئلہ۔ جب بیوی خاوند کی نافرمان ہو اورنصیحت قبول نہ کرے تو خاوند مشروع طریقہ سے اس کی سرزنش کرسکتاہے۔ فرمان باری تعالیٰ ہے: ((وَاللَّاتِي تَخَافُونَ نُشُوزَهُنَّ فَعِظُوهُنَّ وَاهْجُرُوهُنَّ فِي الْمَضَاجِعِ وَاضْرِبُوهُنَّ ۖ)) (النساء:34) ”اور وہ عورتیں جن کی نافرمانی سے تم ڈرتے ہو،سو انھیں نصیحت کرو اور بستروں میں ان سے الگ ہو جاؤ اور انھیں مارو ۔“ لیکن مارزیادہ سخت نہ ہو۔(الفوزان:المنتقيٰ:233) 213۔میاں بیوی کے مابین ناچاکی۔ ”نشوز“ (ناچاکی) کا مطلب یہ ہے کہ میاں بیوی میں سے کسی ایک کا دوسرے کے حقوق کی ادائیگی سے رُک جانا،یہ میاں بیوی دونوں طرف سے ہوسکتی ہے۔فرمانِ باری تعالیٰ ہے: ((وَإِنِ امْرَأَةٌ خَافَتْ مِن بَعْلِهَا نُشُوزًا أَوْ إِعْرَاضًا فَلَا جُنَاحَ عَلَيْهِمَا أَن يُصْلِحَا بَيْنَهُمَا صُلْحًاوَالصُّلْحُ خَيْرٌ( (النساء:128)
Flag Counter